رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

23:00 24.3.2022

امریکہ نے روس کے 328 قانون سازوں اور متعدد سرکاری کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کردیں

ایسے میں جب یوکرین کے معاملے پر برسلز میں نیٹو اور جی 7 گروپ کے اجلاس جاری ہیں، بائیڈن انتظامیہ نے جمعرات کو روس کے خلاف نئی تعزیرات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں امریکہ نے 328 روسی قانون سازوں اور سرکاری ملکیت میں کام کرنے والی متعدد کمپنیوں کو ہدف بنایا ہے۔

انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ''ہمارا مقصد یہ ہے کہ کسی زمانے میں روس کو حاصل فوائد اور مراعات کو باضابطہ طور پر واپس لے لیا جائے، جو اسے بین الاقوامی معاشی نظام میں شراکت دار کی حیثیت میں حاصل تھے''۔

ان تعزیرات میں خصوصی طور پر سرکردہ روسی مالیاتی ادارے، سوکوبینک کے بورڈ کے 17 ارکان اور 48 دفاعی اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ دفاعی کمپنیاں یوکرین میں جاری روسی جارحانہ کارروائی میں استعمال ہونے والے ہتھیار تیار کرتی ہیں۔

ہرمن گریف کو بھی ہدف بنایا گیا ہے، جو 'سربینک' اور 'گیناڈی ٹمنچ کو' ادارے کے سربراہ ہیں، جو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی مالدار دوست ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جب صدر پوٹن نے یہ لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے امریکہ، اس کے اتحادی اور پارٹنرز اس بات کو یقینی بنانے میں پرعزم ہیں کہ ہمارے موجودہ اور آئندہ اقتصادی نوعیت کے اقدامات مؤثر اور مربوط طریقے سےحکومت روس پر گراں گزریں۔

01:07 25.3.2022

پوٹن نیٹو میں دراڑیں پڑنے کے منتظر تھے: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ "روسی صدر ولادیمیر پوٹن نیٹو میں دراڑیں پڑنے کے منتظر تھے لیکن یہ بین البراعظمیٰ دفاعی ادارہ نہ صرف قائم ہے بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ متحد، مؤثر اور کارگر ہے۔"

اس الزام پر کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کی لڑائی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں یا روس جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اس معاملے کا سراغ لگایا جا رہا ہے اور اگر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے تو پوٹن کو جوابدہ بنایا جائے گا۔

برسلز میں نیٹو، جی سیون اور یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ یہ الزامات بھی سامنے آرہے ہیں کہ روس نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ممنوعہ ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ جس معاملے کی چھان بین ہو گی۔

امریکہ کے صدر نے واضح طور پر کہا کہ امریکہ یوکرین کی لڑائی میں کسی طور پر ملوث نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ برسل میں ہنگامی اجلاس یوکرین پر روس کے بلاجواز حملے کے تناظر میں منعقد کیے گئے تھے جن میں یوکرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور روس کی کھلم کھلا جارحیت پر اس کی مذمت کی گئی۔

07:50 25.3.2022

یوکرین کے لیے امریکی امداد خطے میں پہنچ رہی ہے: وزیر دفاع

فائل فوٹو: وزیر دفاع لائیڈ آسٹن
فائل فوٹو: وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے یوکرینی ہم منصب اولیکسی ریزنکوف سے یوکرین کے لیے مسلسل مہلک دفاعی امداد پر گفتگو کی جس میں صدر جو بائیڈن کی طرف سے حال ہی میں اعلان کردہ ایک بلین ڈالر کی سکیورٹی امداد بھی شامل ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی کے مطابق لائیڈ آسٹن نے واضح کیا ہے کہ تازہ ترین اعلان کردہ امداد میں سے مواد اب خطے میں پہنچ رہا ہے۔

وزیرِ دفاع نے یوکرین کی فوج کی حمایت کے لیے مسلسل امریکی عزم کو دہرایا۔ آسٹن نے ہتھیاروں اور نظاموں کو استعمال کرنے میں یوکرین کی فورسز کی مہارت اور بہادری کو سراہا۔

09:14 25.3.2022

یوکرین تنازع: روسی شہری اینٹی ڈپریشن اور دیگر ادویات ذخیرہ کرنے لگے

یوکرین میں تنازع شروع ہونے کے بعد سے روسی شہریوں نے ڈپریشن کے خاتمے، نیندآور گولیوں اور مانع حمل ادویات کا ذخیرہ کرنے کے لیے دوڑ لگا دی ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ لوگوں نے صرف دو ہفتوں کےدوران ایک ماہ کی مالیت کی ادویات خرید لی ہیں۔

'رائٹرز' کے مطابق اگرچہ سرکاری رائے عامہ کے جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ زیادہ تر شہری روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہزاروں فوجیوں کو یوکرین میں بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

البتہ سوشل میڈیا، انٹرویوز اور کہانیوں کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بہت سے روسی مغرب کی طرف سے ماسکو پر حملے کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں کی شدت سے پریشان ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG