حکومتِ سندھ کا کرونا ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا اعلان
سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس فنڈ کے قیام کا مقصد یومیہ کمانے والوں کی مدد کرنا بتایا گیا ہے۔
پروازوں کی منسوخی سے پاکستانی مسافر مشکلات ک شکار
کرونا وائرس کے باعث کئی ممالک نے فضائی سروس معطل کر دی ہے ایسے میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صورت حال واضح نہ ہونے سے مختلف ممالک میں پھنس جانے والے افراد مالی طور پر بھی مشکل کا سامنا کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات بتا رہی ہیں وائس آف امریکہ کی نمائندہ گیتی آرا
پاکستان نے چمن سرحد کھول دی
پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدی گزر گاہ چمن کو سامان کی ترسیل کے لیے کھول دیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث یہ سرحد کئی روز سے بند تھی۔ بارڈر بند ہونے سے دونوں اطراف اشیائے خور و نوش اور دیگر سامان لانے والے سیکڑوں ٹرک پھنس گئے تھے۔
مکمل لاک ڈاؤن سے غریب افراد اہل خانہ کی کفالت نہیں کر سکیں گے: عمران خان
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے باعث ملک میں لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے اور لاک ڈاؤن نہ کرنے جب کہ بیمار افراد کو خود قرنطینہ میں جانے پر زور دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے سرکار ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 25 فی صد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ یہ لوگ دو وقت کی روٹی مشکل سے کماتے ہیں۔ پورے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن سے کم وسائل کا طبقہ اہل خانہ کی کفالت نہیں کر سکے گا۔
انہوں نے کرونا وائرس روکنے کے لیے پاکستانی قوم کو احتیاط برتنے پر زور دیا۔