رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:26 21.3.2020

کراچی کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے رضاکار سڑکوں پر

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کرونا وائرس کے سبب جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ لیکن اس وبا کے خوف کو کم کرنے کے لیے کچھ خواتین رضا کار سڑکوں پر نکل کر لوگوں کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔ دیکھیے سدرہ ڈار کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

سارا شہر بند لیکن اسکاؤٹس سڑکوں پر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:26 0:00

16:48 21.3.2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شوبز ستارے متحرک

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)


کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور عوام میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے فن کی دُنیا سے تعلق رکھنے والے ستارے بھی میدان میں آ گئے ہیں۔

بہت سے فن کاروں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کر رکھی ہے اور عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے مشورے دیے جا رہے ہیں۔

بالی وڈ اسٹار شاہ رُخ خان نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں اپنے پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کریں، تاکہ اس وائرس سے بچا جا سکے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ رُخ خان کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر کو اس وبا نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لہذٰا ہم سب کو مل کر اسے شکست دینا ہو گی۔ شاہ رُخ خان نے کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

16:57 21.3.2020

پنجاب حکومت کی عوام سے دو روز تک گھروں میں رہنے کی اپیل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر دو روز تک گھر سے نہ نکلیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ یہ لاک ڈاؤن نہیں بلکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات بھی دو روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

16:57 21.3.2020

کرونا وائرس سے ایران میں 1556 ہلاکتیں، حسن روحانی حالات میں بہتری کے لیے پر امید

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ایران میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1500 سے زائد ہو گئی ہے جب کہ ملک بھر میں 20 ہزار سے زائد افراد 'کووڈ 19' کے مریض ہیں۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایران میں ہفتے کو 100 سے زائد مزید ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1556 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران، چین اور اٹلی کے بعد کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ جمعے کو ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 1433 اور 19 ہزار 600 سے زائد مریض رپورٹ کیے گئے تھے۔

البتہ ایران کے صدر حسن روحانی پرامید ہیں کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں کے دوران ایران میں اس وبا کی شدت کم ہو جائے گی اور حالات معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG