رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

15:47 20.3.2020
کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔
اس اسپتال میں ضرورت پڑنے پر 10 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس اسپتال میں ضرورت پڑنے پر 10 ہزار مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

16:38 20.3.2020

کرونا وائرس: فیس ماسک کی قلت دنیا کے لئے ایک اور مسئلہ

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

دنیا بھر کی طرح امریکہ کیلئے بھی چین کی درآمدات رک گئی ہیں اور دیگر اہم طبی اشیاء کی طرح فیس ماسکس کی مانگ بڑھ جانے کے باعث ان کی سپلائی کم پڑنے لگی ہے۔ اور فی الحال چین سے فوری طور پر کوئی کھیپ آنے کی توقع نہیں ہے۔

کرونا وائرس پھیلنے کے ساتھ فیس ماسک دنیا بھر میں نہ صرف اس وبا کی علامت بن گئے ہیں بلکہ بہت اہم ضرورت بھی اور لاکھوں لوگ ہر روز اسے لگائے نظر آتے ہیں۔

امریکہ سمیت دنیا بھر میں ماسک کی قلت نظر آنے لگی ہے۔ امریکی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی جدوجہد میں ملک کو سالانہ تین اعشاریہ پانچ ارب سرجیکل ماسک اور سانس لینے کے آلات کی ضرورت ہو گی اور امریکہ ان کا صرف ایک فیصد تیار کر سکتا ہے۔

امریکن ہاسپٹل ایسوسی ایشن کی اسوسی ایٹ میڈیا ڈئریکٹر ایریکہ ٹرم کہتی ہیں کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں اس طبی ساز و سامان کی کھپت جاری ہے اور اس پر توجہ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے وائس آف امریکہ کو ایک ای میل میں بتایا کہ اسپتال کے عملے کے حفاظتی لباس اور دیگر گیجٹس کی بچت کیلئے ایک سے زیادہ مریضوں کو ایک ساتھ رکھا جانے لگا ہے۔

16:41 20.3.2020

کرونا وائرس: امریکہ کا ایران پر عائد پابندیاں ہٹانے سے انکار

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ نے ایران کو پیغام دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے باعث اُس پر سے پابندیاں ہٹانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ پابندیوں سے ایران کی تیل برآمدات میں کمی کے علاوہ اسے معاشی تنہائی کا بھی سامنا ہے۔

ایران میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور ہلاکتوں پر چین اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ ایران پر سے معاشی پابندیاں ہٹا لے۔

امریکہ کا یہ استدلال ہے کہ ایران پر عائد پابندیاں کرونا وائرس کے باعث ملک میں امدادی سامان اور میڈیکل آلات کی ترسیل پر اثرانداز نہیں ہو رہیں۔ لہذٰا ایران پر سے پابندیاں ہٹانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

ایران کے معاملات سے متعلق امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ برائن ہک کے بقول امریکی پابندیاں ایران میں امدادی سامان کی راہ میں حائل نہیں ہو رہیں۔"

16:46 20.3.2020

کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر میں عارضی اسپتال قائم

کراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ایکسپو سینٹر میں ایک بڑا عارضی اسپتال قائم کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

صوبائی حکومت نے اس بات کا فیصلہ مریضوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا تھا۔ اس مقصد کے لیے فوج کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

جمعے کو اعلیٰ سول و عسکری حکام نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کر کے وہاں عارضی اسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

عارضی اسپتال میں آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے جس میں وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ کے قریب ایک سرکاری ہوٹل میں بھی 30 بیڈ کا قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ پاکستان میں اب تک کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں 238 افراد اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں اور ایک 77 سالہ شہری وائرس سے ہلاک بھی ہوا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG