رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:59 20.3.2020

لنڈی کوتل میں عمرہ زائرین کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لنڈی کوتل کے 94 عمرہ زائرین کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پشاور سے ملحقہ قبائلی ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کو دو ہفتوں تک گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ کچھ روز کے دوران عمرہ ادا کر کے اپنے علاقوں میں لوٹنے والے 94 زائرین اپنے گھروں میں رہیں گے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمس الاسلام نے کہا ہے کہ یہ اقدام کرونا وائرس کی روک تمام کے لیے کیا گیا ہے جب کہ مزید اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

17:05 20.3.2020

کرونا سے امریکہ میں 200 ہلاکتیں، کیلی فورنیا کے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے گورنر نے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر اپنے گھروں تک ہی محدود رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

امریکہ میں کرونا وائرس کے مزید 2700 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس مہلک وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 133 تک پہنچ گئی ہے جب کہ لگ بھگ 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی تمام 50 ریاستیں کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہیں اور مختلف ریاستوں میں عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات بند ہیں اور لوگوں کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

17:55 20.3.2020

کرونا وائرس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

18:05 20.3.2020

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث نمازِ جمعہ کے محدود اجتماعات

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث نمازِ جمعہ کے بیشتر اجتماعات محدود کیے گئے جن میں صرف عربی خطبہ اور فرض نماز ادا کی گئی۔ کئی مساجد میں نمازیوں کی تعداد بھی معمول سے کم دکھائی دی۔ نماز کے بعد کرونا وائرس سے نجات کی دعائیں بھی کی گئیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث نمازِ جمعہ کے محدود اجتماعات
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:52 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG