رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

12:17 20.3.2020

بیرونِ ملک موجود امریکی شہریوں کو واپس آنے کی ہدایت

امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)
امریکہ میں کرونا وائرس سے اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ (فائل فوٹو)

امریکہ کے محکمہؑ خارجہ نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر سے خبردار کیا ہے اور ملک سے باہر موجود شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وطن واپسی کا انتظام کریں۔ بصورتِ دیگر وہ غیر معینہ مدت تک باہر قیام رکھیں۔​

امریکہ کے بیرونِ ملک مقیم شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ واپس نہیں آرہے تو کسی محفوظ مقام پر رہنے کی تیاری کریں تاکہ کرونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

محکمہ خارجہ نے جمعرات کو بین الاقوامی سفر سے متعلق اپنی ٹریول ایڈوائزری کو کیٹگری تین سے چار کرنے کا اعلان کیا جو انتہائی سنگین صورتِ حال کی نشاندہی کرتا ہے۔

امریکی شہریوں کو شمالی کوریا، ایران، عراق اور یمن کا سفر نہ کرنے کے لیے اس نوعیت کی ہدایات جاری کی جاتی رہی ہیں۔ جیسے جیسے کرونا وائرس پھیلتا گیا، محکمہ خارجہ اس میں مختلف ملکوں کے نام شامل کرتا گیا۔

گزشتہ ہفتے پوری دنیا کے لیے کیٹیگری تھری کی ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جسے اب چوتھے درجے تک بڑھادیا گیا ہے۔

12:39 20.3.2020

سندھ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت

پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو)
پاکستان میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کے صوبۂ سندھ کی وزیرِ صحت عذرا بیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کا شکار ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ سندھ میں اس وائرس سے ہلاکت کا یہ پہلا کیس ہے۔

صوبہ سندھ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جمعے کو صوبائی وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ کرونا وائرس کا شکار 77 سالہ مریض چل بسا جس کا تعلق کراچی سے تھا۔

سندھ میں کرونا وائرس کے بیشتر مریض وہ ہیں جو ایران سے سفر کر کے واپس پہنچے ہیں۔ سندھ حکومت نے سکھر کے لیبر ہال کو قرنطینہ مرکز بنا رکھا ہے جہاں مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

13:00 20.3.2020

ملائیشیا میں پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

ملائیشیا میں فوج کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے گشت شروع کرے گی۔
ملائیشیا میں فوج کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے گشت شروع کرے گی۔

ملائیشیا میں کرونا وائرس کے پیش نظر عائد کردہ پابندیوں پر عمل درآمد نا ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت نے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملائیشیا کے وزیرِ دفاع اسماعیل صابری کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود لوگ ہوٹلوں اور پارکوں میں جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اتوار کے روز سے فوج کرونا وائرس کے سبب عائد کردہ پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے گشت شروع کر دے گی۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ملائیشیا میں اب تک 900 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں دو تہائی افراد وہ ہیں جنہوں نے پچھلے ماہ دارالحکومت کوالالمپور کے قریب منعقد ہونے والے مذہبی اجتماع میں شرکت کی تھی۔

حکومت نے بدھ کے روز سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے، سرحد اور کاروباری مراکز بند کر دیے ہیں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں پر ہی رہیں۔

13:55 20.3.2020

تفتان سے زائرین کا قافلہ ملتان کے قرنطینہ مرکز پہنچ گیا

تفتان سے زائرین کا قافلہ ملتان کے قرنطینہ مرکز پہنچ گیا
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:37 0:00

ایران سے لوٹنے والے پاکستانی زائرین کا قافلہ تفتان کے قرنطینہ مرکز سے ملتان پہنچ گیا ہے۔ صوبہ پنجاب کے رہائشی ان افراد کو ملتان کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں قائم قرنطینہ مرکز میں رکھا جائے گا۔

33 بسوں پر مشتمل اس قافلے میں 1247 زائرین سوار تھے جنہیں 800 سے زائد کمروں پر مشتمل ایک کمپلیکس میں رکھا گیا ہے۔

اس کمپلکس میں تین ہزار سے زائد زائرین کو ٹھہرانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG