وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں نورالصباح نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم ایسی خواتین کے لیے بنایا گیا ہے جو بہت اچھا کھانا پکانے کے باوجود کئی وجوہات کی بنا پر اپنے اس ہنر کو اپنی معاشی زندگی بہتر بنانے کے لیے استعمال نہیں کر سکتیں۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج نے فیصلہ دیا ہےکہ ہارورڈ میں داخلوں کا معالمہ آئینی معیار کے مطابق ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ کسی قسم کے نسلی امتیاز کا ثبوت نہیں ملا اور ایسی کوئی شہادت بھی نہیں ملی کہ داخلے کا کوئی فیصلہ ایشیائی امریکی شناخت کی بنا پر کیا گیا ہو
وہ کسی بھی دوسری بلی کی طرح دکھائی دیتی ہے۔ لیکن، وہ ان جیسی نہیں ہے۔ وہ انٹرنیٹ کی سب سے مشہور بلی ہے جس کے انسٹاگرام پر چالیس لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور وہ لاکھوں ڈالر کماتی ہے۔ ساتھ ہی، نالا کی شہرت نے اس کی مالکہ کی قسمت ہمیشہ کے لیے بدل دی ہے
انعم زیب نے کہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم ماحولیات کے ماہرین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے سوشل میڈیا پر شروع کیا تھا، جس کا مقصد عام شہریوں کو آب و ہوا کی تبدیلی کے خوفناک اثرات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔
اس پروگرام کے تحت اس وقت صوبے بھر میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بزنس شروع کرنے کے لیے تربیت اور سرمایہ فراہم کیا جاتا ہے۔
نقی اعجاز کا کہنا ہے کہ کہ ان کا ایپ اسمارٹ فون پر کام کرتا ہے۔ اگر آپ فون کا کیمرہ آن کر کے اس پلاٹ کو دیکھیں جہاں عمارت بنائی جانی ہے تو وہاں آپ کو عمارت نقشے کے مطابق تعمیر شدہ دکھائی دے گی۔ آپ اسے ہر پہلو سے دیکھ سکیں گے۔ اور اس میں رد و بدل کا مشورہ دے سکیں گے۔
اس پروگرام کے تحت خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں اور خواتین کو اپنے کاروباری آئیڈیاز پیش کرنے کے لیے کہا گیا تھا اور جن نوجوانوں اور خواتین کے آئیڈیاز کو منظور کیا گیا انہیں ان کے پراجیکٹس کی مطابقت سے فنڈز فراہم کیے گئے۔
ماہرین کے مطابق، کھاد اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس سال گندم کی کاشت میں کسانوں کو، خصوصی طور پر چھوٹے کاشتکاروں کو، بہت نقصان ہوا؛ کیوں کہ اخراجات بڑھ گئے اور ریٹ وہی رہا جو 2013 میں تھا۔
شاہانہ کوکب نے کہا ہے کہ لگ بھگ تمام اداروں میں یہ غیر تحریری ضابطہ کارفرما ہے کہ خواتین کو اعلیٰ ترین پوسٹ پر نہ لگایا جائے اور انہیں ہمیشہ دوسرے نمبر کے عہدے پر رکھا جائے
امریکہ کی اس فیلو شپ کے لیے جرمنی، ترکی، جارجیا، یونان، مراکش، لاطینی امریکہ، ہنڈراس، کمبوڈیا، بھارت اور پاکستان سے خواتین منتخب ہوئیں۔
ہمیں نئے آبادیوں کی تعمیر کے لیے ایسے مقامات کا تعین کرنا چاہیے جو زراعت کے لیے موزوں نہ ہوں تاکہ زرخیز زمینوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔
پروفیسر رضوان الدین نے کہا ہےکہ ’’لاهور پر گرنے والے ایٹمی بم سے امرتسر محفوظ نہیں ہو گا اور امرتسر پر گرنے والے بم سے لاہور۔ تابکاری سرحدیں نہیں مانتی‘‘
افروز شاہ نے رضاکاروں کی مدد سے ممبئی کے ساحلی علاقے وارسووا سے تین برسوں میں دو کروڑ کلوگرام کچرا صاف کر کے اس کا قدرتی حسن بحال کر دیا ہے۔
اگر پاکستان اپنے مفت اور لازمی تعلیم کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرے جس کے تحت 5 سے 16 سال کا ہر بچہ اسکول جائے گا، تو اس سے بھی ملک میں چائلڈ لیبر کے مسئلے کے حل کا ایک راستہ نکل سکتا ہے۔
پاکستان میں میونسپل سیوریج، مذبح خانوں کے کچرے، کیڑے مار ادویات پر مشتمل زرعی کچر ے، صنعتی کچرے اور فرٹیلائز پلانٹس، پاور پلانٹس اورصنعتی پلانٹس سے بننے والے کچرے سمندر کو بری طرح آلودہ کر رہے ہیں۔
امریکہ کے ان وسط مدتی انتخابات میں امریکی شہری جتنے جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں اتنا ماضی میں کبھی بھی نہیں دیکھا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان انتخابات میں ڈیمو کرٹیک پارٹی کے لیے کئی وجوہات کی بنا پر کامیابی کے امکانات ری پبلیکن پارٹی کی نسبت زیادہ ہیں۔
جس جگہ میاواکی طریقے سے پودے لگائے جاتے ہیں وہاں صرف تین سال میں ایک ایسا ماحول پیدا ہو جاتا ہے جہاں پرندے، ہر قسم کے حشرات، تتلیاں، چڑیاں، شہد کی مکھیاں، گرگٹ وغیرہ آنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے قدرتی جنگل کا ایک پورا ماڈل تیار ہو جاتا ہے۔
سکھر ویمن پروٹیکشن سیل کی انچارج رخسانہ منگی نے کہا کہ ان پروٹیکشن سیلز کی سب سے نمایاں بات یہ ہے کہ یہاں پورا عملہ خواتین پر مشتمل ہوتا ہے جس کی وجہ سے خواتین اپنی شکایات درج کرانے میں آسانی محسوس کرتی ہیں۔
مزید لوڈ کریں