سماعت کے دوران 'اومنی' گروپ کے سربراہ انور مجید کے وکیل نے عدالت سے بار بار استدعا کی کہ ان کے مؤکل سے کراچی میں ہی تفتیش کی جائے جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا۔
فیض کی ساری زندگی امن کے فروغ جبکہ ان کی شاعری مثبت سوچ، مسلسل جدوجہد اور امید کا پیغام دیتی ہے۔
مجرم عمران علی کو 17 اکتوبر کی صبح ساڑھے پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ ادھر، کیس کی سماعت کے بعد، زینب کے والد امین انصاری نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سر عام پھانسی دینے سے مستقبل میں ایسے جرائم کو روکنے میں مدد ملے گی۔
از خود نوٹس کی سماعت کے دوران، چیف جسٹس نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات معطل کرنے اور نامزد وکلا کی گرفتاریوں سے متعلق حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔ اُنھوں نے کہا کہ ''میں استعفیٰ دے دوں گا مگر بے انصافی نہیں کروں گا''
حمزہ شہباز نے کہا کہ ’’نیازی صاحب، نیا پاکستان آپ کو ہی مبارک ہو۔ نئے پاکستان میں ہر چیز کی قیمت دوگنا ہو چکی ہے۔ جو زبان نیازی صاحب نے استعمال کی وزیر اعظم کو ایسا زیب نہیں دیتا۔ آپ عوام کے ووٹوں سے نہیں جعلی ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں۔”
نواز شریف کی جانب سے پارٹی اجلاس کی سربراہی کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید سابق وزیرِ اعظم دوبارہ احتجاجی سیاست شروع کرنا چاہتے ہیں؟
عدالت نے صحافی سرل المیڈا کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی واپس لے لیے۔
عمران خان نے کہا کہ وہ اس لیے پریس کانفرنس کر رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف کو ’نیلسن منڈیلا‘ بنتے دیکھا۔
نیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تحقیقات میں حراست میں لیا گیا اور انہیں ہفتے کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
سیاسی جماعتوں کی جانب سے تو رانا صاحب کے اس بیان پر رد عمل میں تھوڑی تاخیر ہوئی، البتہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ٹوئیٹر پر اپنا رد عمل دے دیا۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جس کے بعد وہ آج عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد’ اسٹیٹس کو‘ کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گا جس میں عوامی نمائندوں کوبلیک میل نہ کیا جا سکے۔
نواز شریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ’’مجھے یقین تھا کہ میں بے گناہ ہوں۔ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ میرا ضمیر مطمئن تھا۔ اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے‘‘
پنجاب کے وزیرِ قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کی جانب سے پرول میں اضافے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، لہذا انہیں جیل منتقل کیا جارہا ہے۔
عدالت کے طلب کیے جانے پرسابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیش ہوئے۔ دوران سماعت مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
نماز جنازہ کی امامت مولانا طارق جمیل نے کی جس میں میاں نواز شریف، شہباز شریف، اہل خانہ کے دیگر افراد کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی
مزید لوڈ کریں