امریکی اولسن نے کہا کہ خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں اور قابلیت کو بہتر طور پر استعمال کر سکیں۔
اعلانیہ آپریشن کے بعد پیر کو شمالی وزیرستان سے مزید نقل مکانی نہیں ہوئی کیوں کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ ہے۔
پاکستانی فوج کے سابق ترجمان میجر جنرل راشد قریشی نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ فوجی کارروائی کے مقصد اور نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن کا نام تجویز کیا جاتا ہے۔
پاکستان نے کہا کہ یہ انتخابات افغانستان کا اپنا معاملہ ہے اور اُن ہی پر اس سلسلے میں ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور اس کی کامیابی کے لیے پاکستان نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ اُنھیں اُمید ہے سنجیدہ کوششیں روشن مستقبل کی بنیاد بنیں گی۔
مبصرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا سب سے بڑا مقصد دہشت اور خوف و ہراس پھیلانا ہوتا ہے لہذا میڈیا کو ایسی کوریج میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ اس طرح کے الزامات سے نا تو بین الاقوامی برادری اور نا ہی افغان عوام گمراہ ہوں گے۔
وزارت دفاع نے اپنی ایک درخواست میں ملک کے ایک حساس ادارے کے خلاف بغیر شواہد کے الزام عائد کرنے پر جیو کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔
پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اب بھی 484 پاکستانی شہری بھارت کی جیلوں میں بند ہیں جن میں سے 348 عام شہری جب کہ 136 ماہی گیر ہیں۔
اقوام متحدہ کے سات امن مشنز میں پاکستان کے تقریباً آٹھ ہزار سے زائد فوج اور پولیس کے اہلکار مصروف عمل ہیں
امریکہ کے صدر براک اوباما کی طرف سے افغانستان سے 2014ء کے بعد بھی 9,800 فوجی تعینات رکھنے اور پھر اس تعداد میں بتدریج کمی کے اعلان کو پاکستان میں عمومی طور پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’دونوں ملکوں میں آباد ڈیڑھ ارب لوگ ہم سے یہ چاہتے ہیں کہ اُن کی خوشحالی پر توجہ مرکوز کریں۔‘‘
پاکستان میں قانون ساز، تجزیہ کار اور کئی سماجی حلقے تقریب میں وزیراعظم نواز کی شرکت کو دونوں ملکوں کی تعلقات میں پیش رفت کے لیے ایک اچھی نوید قرار دے رہے ہیں۔
سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے یہ افراد اپنی مقدس کتاب اور عبادات کے مقامات کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
کسٹمز کے ایک اعلیٰ عہدیدار غلام علی ملک نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ 2341 سکے ایک مسافر کے سفری سامان سے اس وقت برآمد ہوئے جب وہ کاشغر کے لیے جہاز میں سوار ہونے کی تیاری کر رہا تھا۔
چوہدری نثار نے کہا کہ قوم کے سامنے یہ واضح ہو جانا چاہیئے کہ یہ مذاکرات کیوں ہو رہے ہیں اور کس ایجنڈے پر ہو رہے ہیں۔
این ڈی ایم اے کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان میں موسم میں تبدیلیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ مئی میں جس طرح کی بارشیں اور ٹھنڈ ہے، ماضی میں اس طرح نہیں ہوتا تھا۔
مانسہرہ میں پیش آنے والے اس جنسی زیادتی کے ملزمان میں سے ایک مقامی مدرسے کا معلم قاری نصیر بھی شامل ہے جو کہ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم ہے۔
جھنگ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہر محمد افضل نے بتایا کہ کسی نے بھی حضرت عمر کی شان میں دانستہ گستاخی نہیں کی۔
قلات،کوئٹہ، چمن ہائی وے کی بحالی سے افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کے درمیان اہم تجارتی گزر گاہ بحال ہو گی۔
مزید لوڈ کریں