سابق فوجی صدر پرویز مشرف نے کہا کہ اُنھوں اپنے نو سالہ دور اقتدار میں جو کچھ بھی کیا وہ ملک اور عوام کے لیے کیا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ڈرون حملوں کا ذکر اقوام متحدہ کی منظور کردہ کسی قرارداد میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فرسودہ فلسفے اور قدیم حکمت عملی کے ساتھ کوئی معرکہ سر نہیں کیا جا سکتا۔اس بات کا احساس کرتے ہوئے، پاکستان کی دفاعی حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے
نواز شریف اور منموہن سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں پڑوسی ملکوں کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کے درمیان اگرچہ ہاٹ لائن پر معمول کے مطابق رابطہ ہوتا رہا ہے تاہم 14 سال بعد دنوں ملکوں کے درمیان اس سطح پر یہ پہلی براہ راست ملاقات ہو گی۔
کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اجلاس میں انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی طالبان کے مختلف گروہوں سے بات چیت کی حکومت کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
پیر کو جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما شیر اکبر نے ایک قرار دار ایوان میں پیش کی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ جنرل جوزف ڈنفورڈ کی پاکستانی ہم منصوبوں سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ جی ایس پی پلس کا درجہ حاصل ہونے سے ملک کی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت سمیت متعدد شعبوں کو فائدہ ہوگا۔
وفاقی حکومت نے جمعرات کو خصوصی عدالت میں درخواست جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ درجہ حاصل ہونے سے 28 ملکوں میں پاکستانی گارمنٹس کی صنعت سے متعلق مصنوعات کی برآمدات پر ڈیوٹی بالکل ختم ہو جائے گی۔
اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل بھی واضح کر چکا ہے کہ امریکی وزیر دفاع نے کسی طرح کی دھمکی نہیں دی اور نا جانے میڈیا پر یہ خبریں کیسے سامنے آئیں۔
نومولود بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ستر ممالک سے 550 افراد نے اپنے منصوبے اس گرانٹ کے حصول کے لیے پیش کیے تھے جن میں سے انتیا زیدی ’کیپلو چلڈرن پرائز‘ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔
بھارت اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر قائم فوجی چوکیوں پر تعینات افسران و اہلکاروں سے بھی جنرل راحیل نے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ایران اور پاکستان کے ماہرین جلد ہی ملاقات کر کے گیس پائپ لائن کے اس منصوبے پر کام تیز کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔
امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے پیر کو اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقات کی۔
تحریک انصاف کے ایک بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے کئی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں جمعہ کو یونان کے سفیر کی رہائش گاہ پر عشائیے میں شرکت کی اور وہاں نیٹو ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقات کی۔
نیلسن منڈیلا کے انتقال پر پاکستان میں قانون سازوں نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ منڈیلا رواداری، برداشت اور محبت جیسا پیغام چھوڑ گئے ہیں جس کی دنیا خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بہت ضرورت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک سے دشمنی نہیں چاہتے ہیں اور نہ ہی لڑنا چاہتے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی کانٹریکٹ کے ذریعے چلنے والے ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو گاڑیاں افغانستان میں ہی کھڑی کر دینے کا کہا ہے۔
پاکستان کے بارے میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 12 درجے بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید لوڈ کریں