پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہی ہے اور سڑکیں اور بازار بند کرانے کی کوشش کرنے والے بعض مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات چیت میڈیا کوریج سے ہٹ کر ہو رہی ہے اور اُن کے بقول وہ اس وقت اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے سے قاصر ہیں۔
منگل کو اپنے خطاب میں خرم دستگیر نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دونوں ملک صاف گوئی اور کھل کر تمام معاملات پر بات کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ مشترکہ مقاصد کے حوالے سے امریکی فیصلے کے اثرات بھی آنے والے وقت میں مزید واضح ہوں گے۔بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ داعش کے سامنے آنے بعد بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ ویڈیو کلبھوشن کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے کچھ روز بعد جاری کی گئی، ملاقات کے بارے میں پاکستان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کی اجازت اور انتظام انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ امریکہ پر 11 ستمبر 2001ء کو ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد اُن کے بقول سب سے زیادہ بھاری قیمت پاکستان نے ادا کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عدالتِ عظمٰی کی طرف سے نا اہل قرار دیے جانے والے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف بھی رواں اختتامِ ہفتہ سعودی عرب جائیں گے۔
فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتا لیکن اُنھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ملک کے مفادات مقدم ہیں جن کا دفاع کیا جائے گا۔
سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانوں کی زیرِ قیادت امن و مصالحت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا گیا کہ وہ جلد امن عمل میں شرکت کریں۔
پاکستان نے پہلے کلبھوشن کی اہلیہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی جس کے بعد بھارت کی درخواست پر کلبھوشن کی والدہ کو بھی ویزا جاری کر دیا گیا تھا۔
افغانستان کے اپنے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر جمعرات کو امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے بگرام کے ہوائی اڈے پر امریکی فوجیوں سے خطاب میں متنبہ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی جاری رکھی تو وہ بہت کچھ کھو دے گا۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کی طرف سے 23 غیر سرکاری تنظیموں بشمول ایکشن ایڈ اور پلان انٹرنیشنل سے کہا گیا ہے کو ساٹھ روز میں اپنا کام بند کرنے کا کہا گیا ہے۔
نوید قمر نے ایوان میں موجود حزبِ مخالف کی جماعتوں کو واک آؤٹ کرنے کا کہا جس کے بعد کورم ٹوٹ گیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
پاکستانی حکومت میں شامل عہدیدار یہ کہتے رہے ہیں کہ ملک میں بسنے والے تمام افراد کو اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور حکومت اس ضمن میں اپنی ذمہ داری نبھائے گی۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دو ماہ سے بھی کم وقت میں یمن سے سعودی عرب پر میزائل فائر کیے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔
رانا افضل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یورپی ممالک سے تجارت کے لیے یورو جب کہ برطانیہ سے تجارت کے لیے ’پاؤنڈ‘ بطور کرنسی استعمال ہو رہا ہے۔
پاکستان میں ایک غیر سرکاری تنظیم ’فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک‘ یعنی فافن نے اس اتحاد کے قیام میں معاونت کی ہے۔
شدت پسند تنظیم داعش سے وابستہ ویب سائٹ 'عماقہ' پر اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم کی شاخ ’داعش خراسان‘ نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں