اس مجوزہ قانون کی تیاری میں پیش پیش ہندو برادری کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ اگرچہ اس کام میں وقت لگا لیکن اُن کے بقول یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔
کابل میں پاکستان کے سفیر ابرار حسین نے عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کر کے اُنھیں پاکستانی وزیراعظم کی طرف سے دورے کی باضابطہ دعوت دی۔
اعزاز احمد چوہدری نے پیر کو بھارتی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ بلا کر بات چیت کے لیے دعوت نامے پر مشتمل ایک خط اُن کے حوالے کیا۔
وزیر داخلہ نے جمعہ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بلیک لسٹ میں شامل امریکی شہری میتھیو بریٹ سے متعلق تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق یہ شخص جاسوس نہیں ہے۔
پاکستان کے مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اُن کا ملک پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی ’آئی ایس آئی‘ اور افغان انٹیلی جنس ادارے ’این ڈی ایس‘ میں تعاون بڑھانا چاہتا ہے
قومی اسمبلی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے رکن رمیش کمار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ جبری طور پر مذہب کی تبدیلی یقینناً ہندوؤں کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
اُن کا کا کہنا تھا کہ اس حملے کی تحقیقات تو کی جا رہی ہیں لیکن سرفراز بگٹی کے بقول بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ بم دھماکا ایک منصوبے کے تحت کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے سربراہ نے کوئٹہ اسپتال کے دورے کے موقع پر زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
اُنھوں نے متعلقہ وزارتوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں متاثرہ پاکستانیوں کی مصدقہ فہرست جلد از جلد تیار کریں اور اُن کو رقوم کی فراہم کو بھی جلد یقینی بنایا جائے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چین کے شہر اورمچی کا دورہ کیا تھا جہاں دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا اعلان کیا گیا جس میں چین، افغانستان، تاجکستان اور پاکستان شامل ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام رسمی اور غیر رسمی ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پاکستانی فوج کے سربراہ، جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں ’رزولوٹ سپورٹ مشن‘ کے کمانڈر، جنرل نکلسن سے ٹیلی فون پر بات کی، جس دوران حکومت ِپنجاب کے لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کی برآمد میں مدد دینے کی درخواست کی گئی، جس نے صوبہٴ لوگر میں کریش لینڈنگ کی
چوہدری نثار نے کہا کہ’’پاکستان کسی بھی ملک کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ پاکستان نے بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا۔‘‘
راج ناتھ سنگھ وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان تو آئے ہیں تاہم اُن کی پاکستانی ہم منصب یا دیگر رہنماؤں سے کوئی دو طرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔
مزید لوڈ کریں