پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین شیخ روحیل اصغر کہتے ہیں کہ عسکری قیادت کی تبدیلی سے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں سمیت کسی بھی پالیسی میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
’ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن‘ کی طرف سے کہا گیا کہ اس ہیلپ لائن کے ذریعے متاثرہ افراد کو درپیش نفسیاتی چیلنجوں کے بارے میں بھی مشاورت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں اگرچہ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں تاہم اب ملک میں آباد مختلف مذاہب تعلق رکھنے والوں کے لیے ’قومی کمیشن برائے مائناورٹیز‘ بنایا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع کا یہ فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ''ایچ آر سی پی" کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ایسے شواہد نہیں ملے ہیں کہ موت کی سزا دینے سے جرائم میں کمی آئی ہو۔
انسانی حقوق کی کارکن کشور سلطانہ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ خاتون بطور ماں اپنے بچوں پر زیادہ بہتر انداز میں نظر رکھ سکتی ہیں۔
جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور اُسی روز نئے آرمی چیف پاکستانی فوج کی کمان سنھبالیں گے۔
اُن کا تعلق اسکردو سے تھا اور وہ ماؤنٹ ایورسٹ کے علاوہ آٹھ ہزار میٹر سے زائد بلندی والی دنیا کی پانچ چوٹیوں کو سر کر چکے تھے جن میں کے۔ ٹو، نانگاپربت اور براڈ پیک شامل ہیں۔
ایک ترک استاد نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم واپس ترکی جانے سے خوفزدہ ہیں، کیوں کہ ہمیں یقین نہیں کہ ہم وہاں محفوظ ہوں گے۔‘‘
امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ مل کر دور افتادہ آبادیوں میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے پاکستانی ہدف کو پورا کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔
بدھ کو اسکول انتظامیہ کی طرف سے حکومت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی۔
سیاسی جماعتوں اور حکومت کے نمائندوں کے اجلاس میں جن سفارشات پر اتفاق کیا گیا انھیں اب حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔
صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ کسی بھی تلخی کے باوجود دونوں ملکوں کو ایک سے دوسرے ملک جانے کے خواہشمند یاتریوں اور زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنی چاہیئے۔
پاکستان وزارت خارجہ سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق پاکستان ’’پیرس ایگریمنٹ‘‘ کی توثیق کرنے والا دنیا کا 104 ملک بن گیا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی اور علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون اہم ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کے دفتر سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ ’وہ حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا پینتالیسواں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
حکومت پاکستان کی طرف سے پیر کو جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عامر رضا خان ہوں گے، جب کہ اس میں انٹیلی جنس ایجنسیوں ’آئی ایس آئی‘، ملٹری انٹیلی جنس اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے بھی شامل ہیں
اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ جو علاقے شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں وہاں اسکولوں میں چھٹیاں دے دی جائیں، لیکن تاحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید لوڈ کریں