امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ پانچ دہائیوں سے پرامن تعاون کا نمونہ رہا ہے۔
سینیڑ نسرین جلیل نے کہا کہ ’’ہم حکومت سے کہیں گے کہ اگر چین کی حکومت پر زور دلوا کر یہ (کروایا) گیا تو (حکومت پاکستان) کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔‘‘
بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اُن کا ملک خطے کے تمام ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات پر یقین رکھتا ہے۔
سینیٹ کی انسانی حقوق کے اُمور سے متعلق کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ جسٹس فائز عیسٰی کی رپورٹ میں انسداد دہشت گردی کے قومی لائحہ عمل پر عمل درآمد کے حوالے سے پائی جانے والی خامیوں کی واضح نشاندہی کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی و غیر قانونی طریقے سے حاصل کیے گئے پاکستانی شناختی کارڈز کو دہشت گرد بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔
اس زہریلی شراب کے پینے سے ہلاک اور متاثر ہونے والے افراد میں اکثریت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔
زہرہ یوسف کے بقول یہ ضروری ہے کہ ملک کے مروجہ عدالتی نظام کو مضبوط اور بہتر کیا جائے۔
ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ جنوری میں بھی بارشوں کا کوئی اچھا سلسلہ متوقع نہیں ہے، جس سے ان کے بقول صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔
پیپلز پارٹی کی طرف سے اپنے رہنما کے استقبال کی بھرپور تیاری کی گئی تھی اور بڑی تعداد میں اُن کی جماعت کے کارکن کراچی کے ہوائی اڈے کے پرانے ٹرمینل کی جانب جانے والی شاہراہ پر جمع تھے۔جہاں قائم ایک بلٹ پروف اسٹیج سے آصف علی زرداری نے کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔
ابیہ اکرم معذور افراد خاص طور پر خواتین کے لیے کام کرتی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ پیچیدہ انتخابی عمل کے سبب جسمانی معذوری کے شکار افراد اپنے ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ اس اجلاس کی میزبانی روس کرے گا اور اس میں شرکت کے لیے جانے والے پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کریں گے۔
’پلی بارگین‘ کے تحت رقم واپس کرنے والا کوئی بھی ملزم نا تو کسی بینک سے قرضہ لے سکے گا اور نا ہی 10 سال تک کسی سرکاری عہدے پر فائز ہو سکتا ہے۔
بھارت نے اس گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ کلبھوشن بھارت کا شہری اور بحریہ کا سابق ملازم تو ہے مگر اس کا ’را‘ سے کوئی تعلق نہیں۔
بعد ازاں جرمن پولیس کی طرف سے بھی کہا گیا کہ یہ واضح نہیں کہ اُنھوں نے جس شخص کو حراست میں لیا ہے وہی ٹرک چلا رہا تھا۔
کیسندرا کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کا تیز ترین سفر کرنی والی پہلی شخصیت اور ایسا کرنے والی پہلی خاتون بننے کی خواہاں ہیں۔
پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ پاکستان میں زیر گردش سب سے بڑا کرنسی نوٹ ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی نوٹ ختم کرنے سے معیشت عدم استحکام کا شکار ہو سکتی ہے۔
مزید لوڈ کریں