پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کی بندش کے بارے میں بھی پاکستانی صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
ایک موقر اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں حسین حقانی نے کہا کہ اُن کی امریکہ میں بطور سفیر لگ بھگ ساڑھے تین سال تک تعیناتی کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون رہا۔
بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ طورخم اور چمن کے مقام پر قائم دو اہم سرحدی گزر گاہوں کو 2020 تک جدید خطوط پر مزید بہتر بنایا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ صوبہ بلوچستان اور افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے سب سے زیادہ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں۔
دفاعی تجزیہ کار ماریہ سلطان نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کے ڈٓائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان رابطے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ صورت حال خاصی کشیدہ ہے۔
ہیومین رائٹس کمیش آف پاکستان یعنی ’ایچ آر سی پی‘ نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی خواتین کارکنان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، انہیں امتیازی سلوک اور حملوں سے تحفظ فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ ایک درخواست گزار سلمان شاہد نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایسے مواد کی نشاندہی کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ توہین آمیز مواد تک رسائی کو بند کرنے کا حکم دے
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ’’دہشت گردی پاکستان بھر میں کسی ایک صوبے یا نسل تک محدود نہیں ہے۔۔۔۔ دہشت گردوں کا نا کوئی مذہب ہے، نا کوئی نسل ہے، نا کوئی صوبہ ہے۔‘‘
وزیر خزانہ کے بقول حکومت اتفاق رائے سے فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں پنجاب میں آپریشن کسی خاص علاقے سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف نہیں بلکہ شدت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گرد اگر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس طرح کے حملوں سے قوم کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں تو وہ غلطی پر ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
شرکاء نے دہشت گردوں و انتہا پسندوں کے خلاف پوری قوت سے کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کی پالیسی پر عمل درآمد کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔
افغان سفیر نے اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف سے کہا کہ وہ پاک افغان سرحدی راستے کھولنے کی ہدایت کریں۔
مزید لوڈ کریں