وزارتِ داخلہ نے 73 ’’آئی این جی اوز‘‘ کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی ہے جب کہ 20 بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’کلبھوشن یادیو نے اپنی رحم کی اپیل میں پاکستان میں جاسوسی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، اِن واقعات میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے‘‘
وزیر داخلہ چوہدری نثار کی سربراہی میں بدھ کو ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی شہریوں کو ’’بزنس اور ورک ویزوں‘‘ کے اجرا کے لیے شرائط اور تقاضوں پر نظرثانی کے بارے میں اہم پالیسی فیصلے کیے گئے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان نے بدھ کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیس بک اور نہ ہی سماجی رابطے کی کسی اور ویب سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ ہے۔
منگل کو آئی ایس پی آر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق باڑ لگانے کے کام آغاز ہوگیا ہے
افغانستان سے لگ بھگ 60 ٹن تجارتی سامان سے لدا پہلا مال بردار ہوائی جہاز پیر کی شب نئی دہلی پہنچا۔
عدالت عظمٰی کے ایک سینیئر جج جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پیر کو سماعت کے موقع پر کہا کہ ’’اگر ’جے آئی ٹی‘ کو بلاخوف کام نہیں کرنے دیا جاتا، تو پھر عدالت مجبور ہوگی کہ اس بارے میں کوئی نا خوشگوار حکم جاری کیا جائے‘‘۔
جی ایچ کیو کی منتقلی کے لیے 870 ایکڑ زمین ایک ہزار 159 روپے فی اسکوئر گز کے حساب سے حاصل کی گئی تھی جسے 200 روپے فی اسکوائر گز کی رعایتی قیمت کے حساب سے الاٹ کیا گیا۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے دوران ملک کی گلیوں، مساجد، امام بارگاہوں اور عوامی اجتماعات پر دہشت گردوں نے لوگوں کو نشانہ بنایا، جس سے ملک میں ’’وحشت اور دہشت پروان چڑھتی رہی‘‘
اعتزاز کے بڑے بھائی مجتبیٰ حسن نے بتایا کہ تین اپریل کو اُنھیں دھمکی آمیز خط ملا تھا اور چھ اپریل کو انہوں نے پولیس میں اس کی رپورٹ درج کرائی تھی لیکن ابھی تک انہیں کوئی سکیورٹی نہیں ملی ہے۔
تیمور رضا کو ایک مقامی عدالت نے ’فیس بک‘ اور 'واٹس ایپ' پر توہین آمیز مواد پوسٹ اور شیئر کرنے پر موت کی سزا سنائی تھی۔
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور اُن کے ہمراہ جانے والے وفد نے پیر کی شام جدہ میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات کی تھی۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے 10 اور 12 جون کو چیریکوٹ اور ہاٹ اسپرنگ سیکٹرز میں بھارت کی مبینہ ’’بلا اشتعال‘‘ فائرنگ پر احتجاج کیا۔
پانچ رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق انضباطی کارروائی کرتے ہوئے پارٹی قیادت نے نہال ہاشمی کو جماعت سے نکال دیا ہے۔
مزید لوڈ کریں