زخمی ہونے کے باوجود بھی پاکستانی فوج کے سپاہیوں کا کہنا ہے کہ مادرِ وطن کو انتہا پسندی اور پُر تشدد جارحیت سے نجات دلانے کے لیے وہ لڑنے کو تیار ہیں۔
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث لوگوں کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث بازاروں میں حقیقی خرید اروں کی کمی ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ بھارت کے زیر اتنظام کشمیر میں عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے
وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ تعاون کے دائر ہ کار کودوطرفہ دیرپا تعلقات تک وسعت دینی چاہیئے جس کا فائدہ پاکستانی اور امریکی عوام کو پہنچے۔
اس مہم کے تحت تقریباً د و لاکھ سرکاری ملازمین گھر گھر جاکر کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں میں درج ناموں کی تصدیق کریں گے اور یہ عمل 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بقول محض فوجی طاقت کے استعمال سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
اراکین پارلیمنٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اعتماد سازی کی بحالی کی کوششوں میں مدد گار ثابت ہو گا۔
مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرا نجام دینے والے افراد کے نام حکومت کی قائم کردہ ایک کمیٹی کے پاس بھیجے جاتے ہیں جو ان کی چھان بین کے بعد حتمی فہرست صدر اور وزیراعظم کو بھیجتی ہے۔
’’ فاٹا میں سیاسی سرگرمیوں کاآغاز اُن علاقوں میں استحکام کا باعث بنے گا اور عوام کو قومی سیاسی دھارے میں شامل کرنے کے دو رس نتائج سامنے آئیں گے ۔‘‘
پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کی تمام علاقوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کے علاوہ اس سارے عمل کے احتساب کی بھی ضرورت ہے ۔
نیا سیارہ پہلے سے خلا میں موجود پاکستانی سیارے ”پاک سیٹ ون “کی جگہ لے گا۔
عاصمہ ارباب نے کہا کہ اعزاز ی مشیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اُن کی اولین کوشش افغان مہاجرین کے لیے تینوں فریقین کی مرتب کردہ متفقہ حکمت عملی پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے ۔
حکومت عدالت عظمیٰ کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی اور اداروں کے درمیان محاذ آرائی نہیں ہونے دی جائے گی۔
ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز کے اس منصوبے کے تحت 11 ہزار ایسے پرانے ٹیوب ویلوں کو تبدیل کیا جائے گا جو زیادہ بجلی استعمال کر تے ہیں ۔
سات دن میں مذکورہ افسر کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور عہدے پر تعینات کیا جائے بصورت دیگر سہیل احمد کو او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ کالعدم تصور کیا جائے گا۔
غیر جانبدار مبصرین اور غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ رمضان میں اشیاء خودرنی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ضلعی سطحی پر قیمتوں کے کنٹرول کے منظم نظام کا ناہونا ہے ۔
سرکاری خرچ پر ساڑھے سات ہزار پاکستانی اندرون ملک اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کے چیئرمین اسفند یار ولی نے سات اجلاسوں کی سربراہی کی جب کہ تین سال کے دوران کمیٹی نے کوئی رپورٹ شائع نہیں کی۔
کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے آر پار اعتماد سازی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بھارت ورکنگ گروپ کا اجلاس پیر سے نئی دہلی میں ہوگا
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے عمل میں سرکاری سطح پر پائی جانے والی خامیاں اورسیاسی عزم کا فقدان ملک کی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹیں ہیں۔
مزید لوڈ کریں