محمد زبیر کوئٹہ کے ایک مدرسے، 'تجوید القرآن' کے کلاس ثانیہ کے طالب علم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بالکل بھی قبول نہیں کہ وہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طرز پر علم حاصل کریں، کیونکہ وہ صرف دینی تعلیم ہی حاصل کرنا چاہتے ہیں
سردی کی لہر آتے ہی ہر سال خانہ بدوش خاندان شمالی بلوچستان کے سرد علاقوں سے گرم علاقوں کی جانب کوچ کرتے ہیں۔ ان کی پوری زندگی اسی طرح سفر میں گزرتی ہے۔
بلوچستان میں کھیلوں کی سہولیات کم ہونے کے باوجود گزشتہ کچھ عرصے کے دوران یہاں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر منعقد ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رواں سال معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث گرد و غبار اور خشک سالی بڑھی ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے دیہی علاقوں میں پانچ مختلف اقسام کی انگور کاشت کیے جاتے ہیں۔ مقامی کاشت کاروں کے مطابق مستونگ کا انگور ملک بھر کے علاوہ بیرونِ ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائدِ ایوان منتخب ہونے والے جام کمال اپنے خاندان کی تیسرے فرد ہیں جو صوبے کے وزیرِ اعلیٰ بنے ہیں۔ ان سے پہلے اُن کے والد جام محمد یوسف اور اُن کے دادا جام غلام قادر صوبے کے وزیرِ اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ جام خاندان کے بارے میں مرتضیٰ زہری نے سینئر تجزیہ کار شہزادہ ذوالفقار سے بات کی ہے۔
جشن آزادی کی مناسبت سے یہ موٹر سائیکل ریلی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کا دورہ کرکے 14 دِن میں کوئٹہ واپس پہنچے گی۔ ریلی کا مقصد امن بھائے چارے اور اتفاق کا پیغام عام کرنا ہے۔
پانچ خودکش بمباروں نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کے مددگار سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی کے اہل کاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس جھڑپ میں پانچوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری پر مسلسل حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں نے احتجاج کیا۔
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی کراٹے کی کھلاڑی نرگس حمید نہ صرف بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں بلکہ اب اپنا یہ فن مزید لڑکیوں کو بھی منتقل کر رہی ہیں۔
پاکستان کے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کوئٹہ میں آباد ہزارہ برادری کو درپیش مشکلات اور خطرات اور ان سے نبٹنے کی سفارشات پر مشتمل رپورٹ مرتب کی ہے۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں عطیات حق داروں کو دینے کے موضوع پر تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف فن کاروں نے پینٹنگز کے ذریعے عطیات ضرورت مندوں تک پہنچانے کی اہمیت اجاگر کی۔
بلوچستان کا شیر جان اپنے بالوں اور دانتوں سے گاڑی کھینچنے کے علاوہ کئی طرح کے کرتب دکھاتا ہے۔
سیاحوں میں مشہور کوئٹہ کی معروف ہنہ جھیل بارشیں نہ ہونے کے باعث خشک ہوگئی ہے جس سے جھیل میں موجود مچھلیاں اور دیگر آبی حیات بھی مر گئی ہیں۔
کوئٹہ میں جمعے کو آئی جی آفس کے نزدیک ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ دو اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ لیکن، دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ زخمی ہونے والے راہگیر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے
گڈانی میں گزشتہ ماہ کے پہلے ہفتے ایک جہاز کی کٹنگ کے دوران دھماکے اور آتش زدگی کے باعث کم از کم 27مزدور ہلاک جب کہ 50سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
کوئٹہ سے قلات تک کے علاقے فالٹ لائن پر واقع ہیں جس پر انرجی لوڈ مسلسل بڑھنے سے تباہ کن زلزلے کے خطرات میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے 34 اضلاع میں سے صرف دو میں کاریز اصل صورت میں موجود ہیں جن میں ضلع پنجگور اور ضلع کیچ شامل ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ 15 سالوں کے دوران برفباری اور بارشوں میں شدید کمی آئی ہے جس سے مختلف علاقوں میں 10 سے 50 فیصد کاریز خشک ہوچکے ہیں
کارکن صحافیوں کی تنظیم بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں صوبے میں پرتشدد واقعات، ٹارگٹ کلنگ اور حادثاتی واقعات میں اب تک 43 صحافیوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔
مزید لوڈ کریں