وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق، جمعرات کو وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا کہ ممنوعہ جماعتوں کے خلاف اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی صدرات میں ہوا۔ اجلاس میں بھارت کے زیر انتظام کشیمر میں پلوامہ حملے کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی، عالمی عدالت میں کلبھوشن کے مقدمے کی سماعت سمیت دیگر سیکورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف زرداری نے نیب کی گرفتاریوں اور نیب قوانین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متنازعہ نیب قوانین میں تبدیلی ہونی چاہئے۔ ان کے مطابق جب تک تحقیقات مکمل نہ ہو جائیں، اس وقت تک کسی کو گرفتار نہیں کیا جانا چاہئے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف فیصل آباد ڈسٹرکٹ میں 2006 سے 2012 کے دوران پولیس تشدد کے 1424 مصدقہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ اور اہل کاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔