وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھپانے کی باتوں میں صداقت نہیں ہے۔
منگل کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کرونا وائرس سے متاثرہ پانچواں مریض سامنے آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمعرات کو قطر کے ایک روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں، جہاں وہ امیر قطر کے ساتھ افغان مفاہمت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں جنوبی ایشیا کے امور کے لیے امریکہ کی اعلیٰ سفارت کار کا کہنا تھا کہ ایسے متحرک شعبے کو دبانا بدقسمی ہو گی۔ ایسے اقدامات سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کر رہا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ’نمستے ٹرمپ‘ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خاتمے کے خواہاں ہیں اور امریکہ پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینٹر رضا ربانی کی جانب سے نجی رکن کی حیثیت سے پیش کیے گئے قانونی بل میں تعزیرات پاکستان 1860 کے سیکشن 124-اے میں ترمیم کرنے کا کہا گیا ہے۔
حکومتی مشیر ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ شہروں سے محصور پاکستانیوں کی واپسی کے فوائد کم اور نقصانات زیادہ ہیں۔ تاہم والدین کے اصرار پر مشیرِ صحت نے یقین دلایا کہ وہ وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں یہ معاملہ زیرِ بحث لائیں گے۔
چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے اہلِ خانہ نے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت سے ملاقات کے دوران نعرے بازی کی اور انہیں تقریر سے روک دیا۔ والدین نے اسلام آباد میں بلائے جانے والے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ طلبہ کے والدین کا کہنا تھا کہ حکومت ان کے بچوں کی واپسی کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔
چھ روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے، گرے لسٹ سے نکالنے یا اس میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
پاکستانی حکام کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے اس ایکشن پلان کے تحت انسدادِ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جب بھی وہ حکومت مخالف احتجاج کا اعلان کرتے ہیں، نیب کا نوٹس آ جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مارچ میں ہر صورت حکومت کے خلاف احتجاج ہو گا۔ اگر اُنہیں گرفتار بھی کر لیا گیا تو اُن کی بہن آصفہ اُن کی آواز بنیں گی۔
قومی اسمبلی میں مہنگائی پر بحث سمیٹتے ہوئے حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کہ تمام ادوار میں ترقی کی رفتار مستقل نہیں رہتی کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جائیں اور حکومتوں کو حالات کی مجبوری کے باعث قرض پروگرام کی طرف جانا پڑتا ہے
پاکستان کے ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2019 میں مہنگائی کی شرح 12.6 فی صد تھی جو جنوری 2020 میں بڑھ کر 14 اعشاریہ 6 فی صد ہو گئی جب کہ جنوری 2019 میں یہ شرح 5 اعشاریہ 6 فی صد تھی۔
ایک غیر سرکاری ادارے 'ادارہ تعلیم و آگاہی' کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2019 کے مطابق سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی ہے تاہم اب بھی چھ سے 16 سال کی عمر کے 17 فیصد بچے سکول نہیں جا رہے۔
سینیٹ اجلاس میں اراکین کا کہنا تھا کہ چینی شہری پاکستان آ رہے ہیں لیکن پاکستانیوں کو نہیں آنے دیا جا رہا۔ پاکستانیوں کا چین سے انخلا نہ کرنے کا فیصلہ غلط ہے کیوں کہ باقی ممالک اپنے لوگوں کا انخلا کر رہے ہیں۔
پاکستان کے حوالے سے انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ 2019 کے دوران بھی تشدد، خواتین کو نشانہ بنانے، صحافت پر قدغنیں اور لسانی و مذہبی اقلیتوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوتے رہے۔
حکومت نے حال ہی میں برآمدی صنعتوں کے لیے مقررہ 7.5 پیسے فی یونٹ بجلی فراہمی کے فیصلے میں تبدیلی لاتے ہوئے اضافی ٹیکس عائد کیا ہے۔
اراکین سینیٹ کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد وفاقی وزرا نے سی پیک اور چین سے متعلق تنقیدی بیانات دیے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملے پر امریکہ اور وفاقی وزرا کا بیانیہ ایک ہے۔
وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد سے متعلق 650 صفحات پر مشتمل تحریری رپورٹ ورکنگ گروپ میں پیش کر دی ہے اور بریفنگ بھی دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں آٹے کے بحران اور قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو دیکھتے ہوئے تین لاکھ ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دی ہے جس پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی عائد نہیں ہوگی۔
مزید لوڈ کریں