تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بحیثیت وزیراعظم پہلی بار اپوزیشن کی جانب سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے اور تحریک عدم اعتماد کے آنے کے بعد سے حکومت پیچھلے قدموں پر دکھائی دیتی ہے۔
پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور انصار الاسلام کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران اپوزیشن کے اراکین اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سینیٹر کامران مرتضیٰ، آغا رفیع اللہ زخمی ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمن نے جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اندرونی اختلافات اور پارٹی رہنماؤں کی ناراضی کے سبب مشکلات کا شکار دکھائی دیتی ہے۔
پولینڈ کے سفیر نے یہ بیان ایسے موقع پر دیا ہے جب بدھ کو روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش ہونے والی قرارداد کے لیے ووٹنگ میں پاکستان نے حصہ نہیں لیا تھا۔
یوکرین بحران پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیر اکرم نے کشیدگی میں کمی، نئے سرے سے مذاکرات، پائیدار بات چیت اور مسلسل سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا
پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہوا میں آلو اُگانے کا منفرد تجربہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان آلو کی پیداوار میں خود کفیل ہو جائے گا۔ تفصیلات دیکھیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون میں ترامیم کو آزادی اظہار کو دبانے کی منظم مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔
مذاکرات کے ایجنڈے میں پن بجلی کے منصوبے شامل ہیں جن میں پکل ڈل (1000 میگاواٹ)، کیرو (624 میگاواٹ)، دریائے چناب پر تعمیر کیے جانے والے لوئر کلنائی (48 میگاواٹ) اور لداخ میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے جانے والے دیگر منصوبے شامل ہیں۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ یوکرین اور روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کے دورہ ماسکو کا مغربی دنیا کو اچھا تاثر نہیں جائے گا۔
پاکستان کی حکومت نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کے لیے بنائے گئے قانون 'پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز' (پیکا) میں نئی ترامیم متعارف کرائی ہیں۔ سیاسی جماعتیں، صحافی اور ڈیجیٹل رائٹس کے کارکنان اس ترمیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دے رہے ہیں۔ مگر جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنائے گئے اس قانون پر کیا اعتراضات اٹھ رہے ہیں؟ جانیے علی فرقان کی اس رپورٹ میں۔
گو کہ بل گیٹس کی زیادہ تر مصروفیات پولیو اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے تک محدود رہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دورے کے دوران بل گیٹس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ایکسپورٹ سے وابستہ ماہرین سے ملاقات کرتے تو یہ ملک کے لیے مزید فائدہ مند ہو سکتا تھا۔
اسلام آباد پہنچنے کے بعد بل گیٹس نے انسدادِ پولیو پروگرام کے مرکز کا دورہ کیا جہاں انہیں پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ملک میں گزشتہ دو سال سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2021 میں مہنگائی کی اوسط شرح 10 فی صد سے زائد رہی ہے۔
پولیس نے میاں چنوں میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت پر 33 نامزد اور 300 نامعلوم افراد کے خلاف قتل سمیت سنگین جرائم کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں حکومتی اتحاد میں شامل جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان میں ٹی وی چینلز کے نگران ادارے پیمرا کی جانب سے اس نوٹس کے بعد ملک بھر کے کیبل آپریٹرز نے چینل کو غیر اعلانیہ طور پر آف ایئر کردیا ہے یا پچھلے نمبروں پر منتقل کر دیا ہے۔
عبدالصمد کے خاندان والے پاکستان کے زیر ِا انتظام کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے سرحدی گاؤں تیتری نوٹ میں رہتے ہیں جہاں ان کا گھر ایل او سی سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے 'ڈسپیرٹی الاؤنس' کی صورت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آئندہ ماہ سے کیا جائے گا۔
مزید لوڈ کریں