علی عمران وائس آف امریکہ اردو سے منسلک ہیں اور واشنگٹن ڈی سی سے رپورٹ کرتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی 193 ممبران پر مشتمل جنرل اسمبلی نے پاکستان کو 169 ووٹوں سے انسانی حقوق کی کونسل کے رکن کی حیثیت سے مسلسل دوسری بار منتخب کیا ہے۔
سیاسی پنڈتوں کے مطابق تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں تین ریاستوں فلوریڈا، اوہائیو اور پینسلوینیا میں ہار جیت نتائج کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کو عموماً 'ارلی ووٹنگ' یعنی انتخابات کے دن سے قبل ووٹ ڈالنے کا ایک طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ 'ارلی ووٹنگ' میں ووٹر ذاتی طور پر مخصوص جگہوں پر جار کر الیکشن کے دن سے قبل ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
نائب صدارت کے امیدواروں کے درمیان اس مباحثے میں عوام بھی یہ دیکھنا چاہیں گے کہ یہ دونوں سیاست دان کس طرح کی قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
جہاں کروڑوں امریکی ووٹرز تین نومبر کے صدارتی انتخاب میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پرجوش ہیں، وہیں لاکھوں امریکی شہری مختلف وجوہات کی بنیاد پر ووٹ کا حق استعمال نہیں کر سکتے۔
ری پبلکن
کاملا ہارس کے والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔ وہ اسٹین فورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔ ان کی والدہ بھارت سے امریکہ آئیں اور یہاں کینسر پر تحقیق سے وابستہ رہیں۔
اسلام آباد اور نئی دہلی میں کشمیر کے معاملے پر تعلقات شدید کشیدہ ہیں جب کہ بھارت اور چین لداخ کے کچھ حصے پر آمنے سامنے ہیں۔ گزشتہ سال سے یہ علاقہ تینوں ممالک میں وجہ نزاع بنا ہوا ہے۔
مظاہرے کے شرکا نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ ماہ مسلم آبادی میں مکان لینے کے تنازع پر ہلاک ہونے والے شہری ندیم جوزف کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین خطے میں اپنا اثر و رُسوخ بڑھانے کے علاوہ بھارت کے قریب سمجھے جانے والے ملکوں سے تعلقات کو فروغ دے کر امریکہ کو چیلنج کر رہا ہے۔
ریاض کھوکھر نے کہا کہ پاکستان یہ چاہتا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حقِ خود ارادیت دیا جائے اور بھارت میں مسلمانوں کے حقوق کا خیال کیا جائے
چند روز سے پاکستانی میڈیا میں یہ تبصرے جاری ہیں کہ حکومت نیو یارک میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت اس پرتعیش ہوٹل کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے، مائیکل کوگل مین نے کہا ہے کہ ''اس موقف میں کچھ غلط نہیں کہ پاکستان واقعی امریکہ اور چین سے قریبی اور دیرپا تعلقات چاہتا ہے، اگرچہ آجکل پاکستان کے چین سے تعلقات امریکہ کے مقابلے میں کہیں گہرے ہیں''۔
بین الاقوامی سطح پر جرائم میں ملوث گروہ جنگلی حیات کی سمگلنگ سے پیسے بنا رہے ہیں لیکن ان کے جرائم کی قیمت غریب عوام ادا کر رہے ہیں۔
چین کے قانون ساز ادارے 'قومی عوامی کانگریس' کی کمیٹی نے جون میں قومی سلامتی کے ایک قانون کی منظوری دی جو چینی ریاست سے اختلاف رائے کو ایک جرم قرار دیتا ہے۔ لیکن ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز قوتوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ سال تقریباً تین کروڑ سیاح واشنگٹن ڈی سی آئے جس سے بھرپور اقتصادی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور 896 ملین ڈالر کے ٹیکس موصول ہوئے۔ جب کہ سیر و سیاحت کی صنعت نے 78 ہزار کارکنوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔
اس وقت ووٹ ڈالنے کے طریقہ کار پر حزب اقتدار ریپبلیکنز اور حزب مخالف ڈیموکریٹکس میں یہ تند و تیز بحث جاری ہے آیا لوگوں کو ملک بھر کے تمام مقامات پر ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے
ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ غیر ملکی طلبہ سے متعلق محکمۂ امیگریشن کے اعلان نے طالب علموں کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ کون سے تعلیمی ادارے کب معمول کی تدریس کی طرف واپس لوٹیں گے۔
ریئل اسٹیٹ کے ماہرین کے مطابق شہر سے دور منتقلی ایک عارضی رجحان لگتا ہے کیونکہ کاروباری مراکز سے دور اقتصادی ترقی کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
مزید لوڈ کریں