Adeel Ahmed is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
بلتستان کے علاقوں میں خوشی یا غم کی کوئی بھی تقریب ہو، بلتی کلچے تقریبات کا لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ یہاں شادیوں پر خواتین گھر میں جمع ہو کر 'کلچہ ڈے' بھی مناتی ہیں۔ مگر اب کئی فیکٹریاں کمرشل بنیادوں پر یہ کلچے تیار کر رہی ہیں جس کے باعث گھروں میں کلچے بنانے کی روایت کم ہوتی جا رہی ہے۔
اگر آپ پاکستان کے شمالی علاقوں کی سیر کر چکے ہیں تو آپ رسوں سے لٹکے ان پلوں سے واقف ہوں گے۔ ہوا میں معلق پل پہاڑی علاقوں میں جگہ جگہ دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے پل شہروں میں تو نہیں ہوتے تو یہاں انہیں بنانے کی کیا وجہ ہے؟ کیا یہاں کنکریٹ کے پل نہیں بن سکتے؟ جانتے ہیں عدیل احمد اور قمر وزیر کی رپورٹ میں۔
پاکستان میں بہت سے تاریخی قلعے ہیں جن میں سے ایک کھرپوچو فورٹ بھی ہے۔ اسکردو میں واقع سیکڑوں برس پرانے اس قلعے کی آن بان تو پہلے جیسی نہیں مگر یہ اب بھی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہے۔ پاکستان کی سیاحت سے متعلق سیریز میں کھرپوچو فورٹ کی کہانی لائے ہیں قمر وزیر اور عدیل احمد۔
آج آپ کو لے چلتے ہیں دیوسائی کے سبزہ زاروں میں۔ گلگت بلتستان میں واقع دیوسائی کے میدان سطحِ سمندر سے 14 ہزار فٹ تک بلند ہیں۔ یعنی کے ٹو کی اونچائی کا تقریباً نصف۔ دیوسائی کیسی جگہ ہے؟ یہ سیاحوں میں کیوں مقبول ہے اور یہاں کیا کچھ ہے؟ دیکھیے عدیل احمد اور قمر وزیر کی رپورٹ میں۔
مئی 1946 میں برطانیہ کی جانب سے پیش کیے گئے کابینہ مشن پلان کو ہندوستان کی تقسیم روکنے کی آخری کوشش قرار دیا جاتا ہے۔ مسلم لیگ کے قائد محمد علی جناح نے اس منصوبے کو تسلیم کر لیا تھا۔ یہ پلان کامیاب تو نہ ہوسکا لیکن مؤرخین کے لیے ایک سوال ضرور چھوڑ گیا کہ کیا جناح واقعی ہندوستان کی تقسیم چاہتے تھے؟
بچپن میں کاغذ کا جہاز اڑاتے ہوئے بہت سے لوگوں نے پائلٹ بننے کا خواب دیکھا ہوگا۔ مگر اس خواب کی تعبیر کم لوگ ہی پاتے ہیں۔ لیکن اگر آپ کراچی کے شہری ہیں تو جہاز اڑانے کا شوق چند منٹوں میں پورا ہو سکتا ہے اور آپ "ایک دن کے پائلٹ" بن سکتے ہیں۔ کیسے؟ دیکھیے عدیل احمد اور تنزیل الرحمٰن کی رپورٹ میں۔
کراچی یونیورسٹی کی ڈگری کی انفرادیت اس پر ہونے والی خطاطی ہے۔ جامعہ کراچی کی ڈگری پر طالبِ علم کے کوائف اور دیگر تفصیلات آج بھی ہاتھ سے انتہائی خوب صورت تحریر میں لکھے جاتے ہیں۔ لیکن ہزاروں ڈگریاں لکھنے کے لیے یونیورسٹی میں صرف دو خطاط ہیں۔ ڈگریاں لکھنے والے خطاط سے ملیے اس رپورٹ میں
امریکی الٹی میٹم کے بعد پرویز مشرف نے افغانستان میں امریکی فوج کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس وقت پرویز مشرف نے کہا تھا کہ ’امریکہ سے محاذ آرائی کی صورت میں پاکستان کی سالمیت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔‘
ہکلاہٹ کے شکار افراد سے گفتگو کے دوران اکثر لوگ ان کے جملے مکمل کر دیتے ہیں، جس کا مقصد ان کی مدد کرنا ہوتا ہے۔ لیکن یہ عمل ہکلاہٹ سے متاثرہ افراد کو نفسیاتی دباؤ میں ڈال دیتا ہے۔ ہکلاہٹ سے متاثرہ لوگوں کو اور کیا مسائل در پیش رہتے ہیں۔ جانیے کراچی کے کچھ نوجوانوں کی کہانی، ان کی زبانی۔
ایک کتب فروش نے کہا کہ شاعری تو سمجھیں ایک طرح سے دم توڑ چکی ہے۔ چند ایک ایسے شعرا ہیں جن کا کلام ابھی بک رہا ہے۔ باقی زیادہ تر تو اب نہیں پڑھے جا رہے۔
کراچی میں 15 واں سالانہ کتب میلہ ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس کتب میلے میں 300 کے لگ بھگ اسٹالز لگائے گئے ہیں جہاں شائقین کتب اپنی پسند کی کتابوں کی تلاش اور خریداری میں مصروف ہیں۔ البتہ بعض لوگ کتابوں کی قیمت میں اضافے سے بھی شاکی ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سندھ حکومت نے صوبے بھر میں گٹکے کی فروخت پر پابندی سخت کر دی ہے۔ بیشتر شہری اس پابندی سے خوش ہیں لیکن گٹکے کے عادی افراد اس کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔وڈیو دیکھئے
کراچی میں یومیہ تقریباً 14 ہزار ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف 7 سے 10 ہزار ٹن کچرا ہی روزانہ تلف کیا جاتا ہے۔ بقیہ کچرا ندی نالوں، خالی پلاٹوں اور سمندر میں پھینک دیا جاتا ہے۔ دنیا کے بڑے شہروں کی طرح کراچی میں کچرا ٹھکانے لگانے کا کوئی مؤثر نظام نہیں ہے۔
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ان دنوں ایک ایسا کتاب میلہ جاری ہے جہاں کتابیں 24 گھنٹے فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ 'بِگ بیڈ وولف' کے عنوان سے جاری اس میلے میں منتظمین کے مطابق مختلف موضوعات پر 10 لاکھ کتابیں رکھی گئی ہیں جو 50 سے 90 فی صد تک رعایت پر دستیاب ہیں۔ کتابوں کی یہ سیل 5 اگست تک جاری رہے گی۔