بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات کے تناظر میں وطن واپسی اور عوام کو نئی اُمید دینا نواز شریف کے لیے ایک بڑا چیلنج ہو گا۔
عمران ریاض خان چار ماہ کی گمشدگی کے بعد پیر کی صبح اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ عمران ریاض کے اہلِ خانہ نے وائس آف امریکہ کو کیا بتایا اور وہ کیسے گھر پہنچے؟ اس بارے میں تفصیلات بتا رہے ہیں لاہور سے ضیاء الرحمان۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں دو مذہبی جماعتوں سے وابستہ افراد نے احمدیوں کی تاریخی عبادت گاہ کے میناروں کو منہدم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ کو 29 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
پاکستان کی احمدی برادری ضلع شیخوپورہ کی مقامی آبادی کی جانب سے اِس اقدام کو مثبت قرار دیتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اِس سے ملک میں مذہبی ہم آہنگی بڑھے گی۔
نواز شریف کے حامی حلقے یہ اُمید کر رہے ہیں کہ اُں کی وطن واپسی سے ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا جب کہ اُں کے ناقدین کہتے ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے اعلان پر لاہور کے شہری کیا کہتے ہیں؟ جانیے ضیاء الرحمٰن کی ویڈیو میں۔
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حال ہی میں ملک کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں کیا ہوا اور اس پر تجزیہ کار کیا کہہ رہے ہیں؟ جانتے ہیں ضیاء الرحمٰن کی اس ویڈیو میں۔
ملاقات میں شامل لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کہتے ہیں کہ یہ ملاقات کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوئی جس میں آرمی چیف نے تاجروں پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملکی معیشت سے متعلق اُن سے تجاویز طلب کیں۔
لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا ہے۔ آج عدالت میں کیا ہوا اور پرویز الٰہی کو کیسے گرفتار کیا گیا؟ بتا رہے ہیں ضیاء الرحمٰن۔
دریائے ستلج میں آنے والی طغیانی نے پاکستانی پنجاب کے اضلاع اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور سمیت دیگر علاقوں کے دیہات کو نقصان پہنچایا ہے۔
عمران ریاض کی گمشدگی پر اُن کے اہلِ خانہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رُجوع کیا گیا تھا، جہاں یہ معاملہ زیرِ سماعت ہے اور آخری سماعت جولائی میں ہوئی تھی جس کے بعد عدالتی تعطیلات کے باعث دوبارہ سماعت نہیں ہوئی۔
محمد مشرف اور اُن کے بیٹے سمیت احمدی برادری سے تعلق رکھنے والے چھ افراد پر مبینہ طور پر توہینِ مذہب کا الزام ہے۔
عمران خان کے خلاف دنگا، فساد، مختلف طبقات میں دُشمنی کے فروغ، مسلح افواج میں بغاوت کو ہوا دینے اور بدامنی پھیلانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، شیخوپورہ، بھکر، دریا خان اور سرگودھا میں اداکاراؤں پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کیے گئے۔
ذرائع محکمۂ داخلہ پنجاب کے مطابق عمران خان کو جیل میں ایک عدد ایئر کولر، پنکھا، ایک پلنگ، میز، کرسی، رنگین ٹی وی، اخبارات اور کتابوں کی سہولت میسر ہے۔
"میں نے اپنے بچوں کی جانیں بچائیں۔ کرایے کی گاڑی لے کر انہیں یہاں سے منتقل کیا۔" یہ الفاظ ہیں جڑانوالہ کے رہائشی سالم مسیح کے جن کے گھر اور املاک کو ہجوم نے اس وقت نقصان پہنچایا جب توہین مذہب کے الزام کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ مزید تفصیل ضیاء الرحمٰن اور نوید نسیم کی اس رپورٹ میں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کی مسیحی آبادی میں جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 100 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی بڑی کامیابی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آئی جی پنجاب کا وائس آف امریکہ کے نمائندے ضیاء الرحمٰن کو دیا گیا انٹرویو دیکھیں۔
عیسیٰ نگری کی تمام گلیوں میں ایک پرسرار سناٹا تھا، کچھ وقت گزارنے کے بعد اِکا دُکا لوگ نظر آئے۔ ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو گھبرائے ہوئے کہنے لگے کہ اُنہیں کچھ معلوم نہیں۔
ضلع فیصل آباد کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے الزام میں ہجوم کی جانب سے کرسچن کالونی میں جلاؤ گھیراؤ سےگرجا گھراور متعدد املاک تباہ ہوگئی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ان کا کیا قصور تھا جو ان کے گھروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ ضیاءالرحمٰن اور نوید نسیم کی رپورٹ دیکھیے۔
پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں مسیحوں کی املاک نذرِ آتش کیے جانے کے بعد علاقے میں صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ پنجاب کی نگراں حکومت نے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
مزید لوڈ کریں