Sidra Dar is a multimedia journalist based in Karachi, Pakistan.
فضائی آلودگی کی وجہ سے جہاں دل اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں اب یہ بھی نظر آ رہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں یہ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔
کراچی میں واقع ماہی گیروں کی بستی ابراہیم حیدری کے غلام داؤد کی کہانی دیگر خواجہ سراؤں سے خاصی مختلف ہے۔ انہوں نے خواجہ سراؤں کی پیشکش ٹھکرائی، والدین کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا اور بکریاں چرا کر پیٹ پالنے کی راہ اپنائی۔ غلام داؤد کی منفرد کہانی لائے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد۔
'گھر کے مردوں کی عادت ہوتی ہے پوچھنا، یہ جتانا کہ یہ سحری میں اٹھ کیوں نہیں رہی، نماز کیوں نہیں پڑھ رہی۔ یہ موضوع اب بھی بہت سے گھرانوں میں ایک ٹیبو ہے'.
مکرامہ آرٹ کا رجحان پاکستان میں بھی پھل پھول رہا ہے۔ کراچی کی افشین انجم اس آرٹ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کی نامور شخصیات کے پورٹریٹ بناتی ہیں۔ مکرامے سے فن پارے تخلیق کرنا کتنا محنت طلب کام ہے؟ جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں پاکستان میں کینسر کی مختلف اقسام سے ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ اموات اور ایک لاکھ 78 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان اموات اور کیسز میں سب سے زیادہ شرح چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی ہے جس میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔
جو مریض بیماری کے سبب بولنے یا حرکت کرنے سے قاصر ہیں، وہ اپنی کیفیات کیسے بیان کریں کہ انہیں کس چیز کی ضرورت ہے یا وہ کیا محسوس کر رہے ہیں؟ اس مسئلے کا حل نکالا ہے کراچی کے ایک طالبِ علم نے جن کی بنائی گئی ایپ میں وہ سب کچھ ہے جو ایک مریض کی ضرورت ہے۔ تفصیلات سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی ویڈیو میں۔
کراچی میں 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر گرانے کی کارروائی جاری ہے مگر عمارت کے رہائشی اپنے گھر خالی کرنے پر رضامند نہیں۔ عمارت کے 44 میں سے 30 فلیٹوں میں اب بھی لوگ موجود ہیں جو شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ سدرہ ڈار لائی ہیں نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کی کہانی، انہی کی زبانی۔
پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا ذکر آتے ہی ذہن میں مسلز کی نمائش کرتے کسی مرد کا تصور ابھرتا ہے۔ لیکن کراچی کی ایک خاتون باڈی بلڈر تانیہ اس عام تاثر کو غلط ثابت کر رہی ہیں۔ تانیہ باڈی بلڈنگ میں کئی اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔ کراچی کی ان 'مِس فٹ' سے ملا رہی ہیں سدرہ ڈار۔
کراچی کی بریانی اپنے چٹ پٹے اور ذائقے دار مسالوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ صدر کی موبائل مارکیٹ میں ایک بریانی والے ایسے بھی ہیں جو صرف جمعے کو اپنا اسٹال لگاتے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے بریانی کی دو درجن دیگیں ختم ہو جاتی ہیں۔ کراچی کی مشہور 'جمعہ بریانی' کی کہانی لائی ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد۔
مال کے اندر داخل ہوتے ہی ہمیں ایک لمحے کو یہ محسوس ہوا کہ اب ہمارا شمار ان ذمہ دار شہریوں میں ہو رہا ہے جنہوں نے بر وقت کرونا سے بچاؤ کی مکمل ویکسین لگوائی ہے اور اسی بنا پر ہم بغیر مشکل کے یہاں آگئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق جب بھی کوئی طوفان آتا ہے تو اس کے نتیجے میں اندازاََ 100 سے ڈیڑھ سو ملی میٹر بارش کا امکان ہوتا ہے۔ اسی ممکنہ صورتِ حال کے پیشِ نظر محکمۂ موسمیات نے کراچی اور سندھ کے نشیبی علاقوں کے لیے اربن فلڈ وارننگ جاری کر دی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق غربت کے سبب، خوراک اور خون کی کمی ماؤں کی صحت کو اتنا کمزور بنا چکی ہوتی ہیں کہ بچہ مقررہ وقت سے پہلے ہی پیدا ہوتا ہے جس کے بعد بچے کی زندگی بھی خطرے سے دوچار ہوتی ہے۔
پاکستان میں 'صحت کہانی' نے آج سے تین برس قبل اپنے سفر کا آغاز کیا تھا لیکن اب یہ دیہی علاقوں میں آن لائن علاج کی سہولت مہیا کرنے والا وسیع نیٹ ورک بن چکا ہے۔
پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کمپنیوں کو کرونا کی وبا کے دوران زیادہ کام کرنے کا موقع ملا۔ ایسی ہی ایک ٹیلی میڈیسن کمپنی 'صحت کہانی' ہے جس کی بانی ڈاکٹر سارہ سعید کو حال ہی میں اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان کا ادارہ کہاں اور کیسے کام کر رہا ہے؟ جانتے ہیں سدرہ ڈار کی رپورٹ میں۔
سندھ کے علاقے سانگھڑ کے ایک گاؤں میں قدیم تہذیب کا ایسا خزانہ چھپا ہوا ہے جس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔ یہاں ایک زمین دار نے برسوں کی محنت کے بعد ایسی نادر اشیا اکٹھی کی ہیں جو کسی بھی بڑے میوزیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔ زمین دار عطا چانیہو کو یہ شوق کب سے ہوا اور ان کیا میوزیم کیسا ہے؟ دیکھیے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں "دنیا کے سب سے بڑے قرآن" پر کام جاری ہے۔ اس قرآن کو لکھا نہیں بلکہ کینوس پر اسکلپ کیا جارہا ہے۔ مصور شاہد رسام کئی برسوں سے اس قرآن پر کام کر رہے ہیں جس کا کچھ حصہ آئندہ ماہ دبئی ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مزید جانیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ میں
ہر شہر کی کوئی نہ کوئی سوغات مشہور ہوتی ہے۔ سندھ کے شہر سانگھڑ کی مچھلی اپنے منفرد ذائقے اور ترکیب کے سبب خاصی مشہور ہے۔ یہ مچھلی کیسے بنائی جاتی ہے اور اس میں کیا خاص بات ہے؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔
ضلع سانگھڑ کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی شامو بائی کی وجۂ شہرت صوفیانہ کلام اور بھجن ہیں جس کی وجہ سے وہ کوک اسٹوڈیو تک پہنچ گئیں۔ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی شامو بائی اب اپنے علاقے کی بہت سی لڑکیوں کی رول ماڈل بن چکی ہیں۔ شامو بائی کی کہانی لائے ہیں سدرہ ڈار اور خلیل احمد اس رپورٹ میں۔
مزید لوڈ کریں