ترکی کے جنوب میں واقع ساحلی علاقے کے جنگلات میں بدھ کو اچانک آگ لگنے سے اب تک تین افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آگ ترک شہر انطالیہ سے 75 کلو میٹر دور واقع مانوگیٹ کے سیاحتی مقام پر لگی جس کے ارد گرد جنگلات اور سیاحوں کے ٹھہرنے کے لیے ہوٹلز ہیں۔ آگ اس قدر خوف ناک تھی کہ اس کے راستے میں آنے والی ہر چیز جل کر راکھ بن گئی۔ آگ سے درجنوں جنگلی حیات ہلاک اور کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقے میں موجود درجنوں دیہات کے مکین جان بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔
ترکی کے جنگلات میں خوف ناک آگ

9
متاثرہ علاقے میں موجود درجنوں دیہات کے مکین جان بچا کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

10
حکام کے مطابق اگر آگ لگنے کی وجہ تخریب کاری ہوئی تو اس کے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

11
حکام کی جانب سے آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

12
آگ کے باعث ایک وسیع رقبہ جل کر راکھ ہو گیا ہے جس کی زد میں آ کر کئی جنگلی جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔