پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی گاؤں شاہ اللہ دتہ میں ماضی کی عکاسی کرتے روایتی کھیلوں کو نئی نسل میں دوبارہ روشناس کرانے کے لیے میلے کا اہتمام کیا گیا۔ میلے میں دیسی کشتی، دنگل تیر اندازی، گھوڑوں کا رقص، پھٹو گرم اور لُڈو جیسے روایتی و ثقافتی کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔
اسلام آباد میں پاکستان کے روایتی کھیلوں کا میلہ

1
میلے کا اہتمام 'اسلام آباد کونسل فار ٹریڈیشنل اسپورٹس' نے کیا جس میں شرکا نے بھرپور دلچسپی لی۔

2
اسپورٹس میلے کا مقصد نئی نسل کو روایتی کھیلوں اور ثقافت سے آگاہی دینا تھا۔

3

4
میلے میں شریک افراد پٹھو گول گرم، لُڈو، دیسی کشتی سمیت دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔