رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

طالبان امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نئی شروعات چاہتے ہیں، ترجمان سہیل شاہین

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ "ہم نئی شروعات چاہتے ہیں۔ اب یہ امریکہ پر منحصر ہے کہ وہ ہمارے ساتھ کام کرے گے یا نہیں۔ وہ افغانستان میں غربت کے خاتمے، تعلیم کے شعبے، اور افغانستان کے بنیادی ڈھانچے کو کھڑا کرنے میں مدد کرتا ہے یا نہیں۔

04:09 17.8.2021

کابل میں طالبان کا پہلا دن، شہر کے پر رونق علاقے میں مال اور دکانیں بند رہیں

طالبان کی اقتدار میں واپسی سے سب سے زیادہ خواتین پریشان ہیں۔
طالبان کی اقتدار میں واپسی سے سب سے زیادہ خواتین پریشان ہیں۔

طالبان کو کابل میں داخل ہوئے ایک روز مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران کابل میں شدید بے یقینی دیکھی گئی۔ 'وی آن ٹی وی' کے صحافی نے کابل میں طالبان کے کنٹرول کے پہلے روز کی آنکھوں دیکھی داستان بیان کرتے ہوئے بتایا کے طالبان ان کے ہوٹل جس میں کئی غیر ملکی صحافی بھی مقیم ہیں، سمیت دیگر کئی میڈیا اداروں میں داخل ہوگئے اور مقامی سکیورٹی سے اسلحہ لیکر وہاں کا سکیورٹی چارج سنبھال لیا۔

انس ملک کے مطابق طالبان کا کہنا ہے کہ اب جبکہ ملک کا انتظام ان کے پاس ہے تو ان اداروں کی سکیورٹی بھی اب ان ہی کی زمہ داری بنتی ہے۔ انس ملک کے مطابق یونیفارم میں ملبوس سکیورٹی گارڈز کے بجائے شلوار قمیض اور لمبی داڑھیوں والے اسلحہ بردار طالبان کو پہرہ دیتے دیکھنا ایک مختلف تجربہ ہے۔ اب تک ان جگہوں پرکسی کے ساتھ کوئی برا برتاؤ نہیں کیا گیا لیکن عوام سمیت صحافیوں میں بھی آئندہ کی صورتحال کے حوالے سے بہرحال تشویش پائی جاتی ہے۔

انس ملک کے مطابق کابل میں طالبان کی آمد کے پہلے روز کابل کا واحد ٹریفک سگنل جس پہ عموماً خاصہ رش ہوا کرتا تھا ویران پڑا رہا۔ ایسی ہی صورتحال کابل کے سب سے پررونق علاقے 'شہر نو' میں بھی نظر آئی جہاں دکانیں اور مال سب ہی بند رہے۔ البتہ شام کے وقت کچھ مقامی افغان ریستوران کھلتے نظر آئے۔

پہلے روز شہر میں صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھانے باہر نکلتے رہے لیکن فلم بندی کے لئے انہیں پہلے مقامی طالبان انچارج سے اجازت درکار رہی۔

انس ملک نے بتایا کہ چھ اگست سے مختلف صوبوں میں طالبان کی پیش قدمیوں کے ساتھ ہی ملک سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا تھا۔ ائرلائنز کی جانب سے کرایوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ وہ ٹکٹ جو عام دونوں میں ڈیڑھ سو ڈالرز میں ملا جایا کرتا تھا اس کی قیمت ڈیڑھ سے دو ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی اس کے باوجود ٹکٹ کی خریداری کرنے والوں کو اگست کی تاریخیں نہیں مل پارہی تھیں۔

جمعے کے روز جب طالبان کی کابل کی جانب پیش قدمی شروع ہوئی شہریوں میں پہلے ہی سراسیمگی پھیل چکی تھی اور لوگوں نے بڑی تعداد میں کابل ائرپورٹ کا رخ کرنا شروع کر دیاتھا۔ لوگ بغیر ویزا اور پاسپورٹ ہی ملک سے باہر نکلنے کی کوششیں کرتے رہے۔ اس دوران شہریوں میں غم وغصہ اور شدید پریشانی کی ملی جلی کیفیت پائی گئی۔

انس کے مطابق مقامی حکام نے انہیں بتایا کہ پیر کی صبح تک بھی ائر پورٹ پر کم از کم بارہ ہزار شہری موجود تھے۔ کابل ائرپورٹ فی الحال دو روز کے لئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے تاکہ ملک سے غیر ملکی سفارتی عملوں کو نکالا جا سکے۔

طالبان کی آمد پر سب سے زیادہ خوف خواتین کے طبقے میں پایا جاتا ہے۔ ایک روز پہلے تک شہر کی جن سڑکوں پر خواتین مقامی لباس پہنے معمول کے کام کاج کرتی نظر آرہی تھیں طالبان کی آمد کے پہلے روز ہی سڑکوں سے غائب تھیں اور جو اکا دکا خواتین گھروں سے نکلیں وہ کسی محرم کے ساتھ تھیں۔

08:27 17.8.2021

بھارت کا کابل سے سفیر اور سفارتی عملے کو فوری واپس بلانے کا اعلان

بھارت نے کابل میں تعینات سفیر اور سفارتی عملے کو وطن واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کی تیزی سے بدلنے والی صورتِ حال کے پیشِ نظر کابل سے سفیر اور سفارتی عملے کی فوری واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد بھارت پہنچ جائیں گے۔

08:42 17.8.2021

مجھے علم ہے افغانستان سے متعلق فیصلے پر تنقید ہوگی: بائیڈن

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں علم ہے کہ افغانستان سے متعلق ان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا لیکن وہ افغان جنگ کی ذمہ داری ملک کے اگلے صدر پر ڈالنے کے بجائے یہ تنقید برداشت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق فیصلہ امریکی عوام اور ملک کے حق میں بہتر ہے۔

09:03 17.8.2021

اینٹنی بلنکن کا پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے رابطہ

امریکہ کے وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG