رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

07:44 13.6.2022

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا روس پر یوکرین حملوں میں جنگی جرائم کا الزام

فائل فوٹو: یوکرین کے شہر خارکیو پر روسی حملے کے بعد سپر مارکیٹ جزوی طور پر تباہ ہو گئی
فائل فوٹو: یوکرین کے شہر خارکیو پر روسی حملے کے بعد سپر مارکیٹ جزوی طور پر تباہ ہو گئی

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کو روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا الزام لگایا ہے۔

تنطیم نے اس سلسلے میں حوالہ دیا کہ روس نے یوکرین کے شہر خارکیف پر حملوں میں، جن میں سے بہت سے ممنوعہ کلسٹر بموں کا استعمال کیا گیا، سینکڑوں شہری مارے گئے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس کے مطابق ایمنسٹی نے یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا، "خارکیو میں رہائشی محلوں پر بار بار کی جانے والی بمباری اندھا دھند حملے ہیں۔۔

ایمنسٹی نے کہا کہ ان روسی حملوں میں سینکڑوں یوکرینی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، اور یہ جنگی جرائم ہیں۔

15:16 13.6.2022

یوکرین نےاناج کی برآمدات کے لیے دو راستے قائم کر لیے، وزیر خارجہ

فائل فوٹو: یوکرین میں گندم کی کٹائی کا ایک منظر
فائل فوٹو: یوکرین میں گندم کی کٹائی کا ایک منظر

یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے پولینڈ اور رومانیہ کے ذریعے اناج کی برآمد اور خوراک کے عالمی بحران سے بچنے کے لیے دو راستے قائم کیے ہیں، جبکہ رکاوٹوں نے سپلائی چین کو سست کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نائب وزیر خارجہ ڈیمیٹرو سینک نے کہا کہ عالمی خوراک کی سلامتی خطرے میں ہے کیونکہ روس کے یوکرین پر حملے نے کیف کے بحیرہ اسود سے اناج کی برآمدات روک دی ہیں، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر قلت اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین اناج برآمد کرنے والا دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کے زیر قبضہ علاقے میں تقریباً 30 ملین ٹن اناج ذخیرہ ہے جسے وہ سڑک، دریا اور ریل کے ذریعے برآمد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

08:13 15.6.2022

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین ٹن اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

صدر جو بائیڈن فلی ڈللفیا میں خطاب کر رہے ہیں
صدر جو بائیڈن فلی ڈللفیا میں خطاب کر رہے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز بحیرہ اسود کی بندرگاہوں کی روسی ناکہ بندی میں پھنسے ہوئے اناج کی برآمد میں سہولت فراہم کرنے کے لیے یوکرین کی سرحدوں پر سائلو تعمیر کرنے کے مغربی منصوبے کا انکشاف کیا۔

بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کوامریکہ میں خوراک کی بلند قیمتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا اور متنبہ کیا کہ عالمی منڈیوں میں یوکرائنی گندم کو مزید پہنچانے میں مدد کے لیے نئے انفراسٹرکچر کے منصوبے میں "وقت لگ رہا ہے۔"

بائیڈن نے کہا کہ وہ امریکہ کے یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ یوکرین میں بند 20 ملین ٹن اناج کو مارکیٹ میں لایا جا سکے تاکہ خوراک کی قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ایجنسی فرانس پریس کے مطابق بائیڈن امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ٹریڈ یونین کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG