رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

09:35 28.3.2022

ترک صدر کا یوکرین میں جنگ بندی پر زور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اتوار کو روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے یوکرین میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کی رپورٹ کے مطابق صدر ایردوان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ایردوان نے خطے میں انسانی صورتِ حال کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

13:28 28.3.2022

یوکرین غیر جانبدار حیثیت پر غور کر سکتا ہے لیکن جنگ کے خاتمے کے لیے پوٹن کو مجھ سے ملنا ہوگا، زیلنسکی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی نے آزاد روسی نیوز میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یوکرین غیر جانبداری کے اعلان اور ہتھیاروں سے پاک حیثیت سمیت روس کو سلامتی کی ضمانتیں دینے پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔

لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو جنگ کے خاتمے کے لیے ان سے ملنا ہو گا۔

خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق، زیلنسکی نے میڈیا کو بتایا، "سیکیورٹی کی ضمانتیں اور غیر جانبداری، ہماری ریاست کی غیر جوہری حیثیت ، ہم اس کے لیے جانے کے لیے تیار ہیں۔"

تاہم اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ہمیں روسی فیڈریشن کے صدر کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچنا چاہیے، اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے روسی صدر کو مجھ سے آکر ملنے کی ضرورت ہے۔

19:51 28.3.2022

رپورٹنگ پر اعتراض کیوں؟ روسی آن لائن روزنامہ نے اپنی اشاعت بند کر دی

روس کے روزنامہ 'نوایا گزیٹ'، جس کے ایڈیٹر دمتری مرادوف ہیں، جنھیں گزشتہ سال امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا، کہا ہے کہ وہ اپنے اخبار کے آن لائن اجرا اور اشاعت کی تمام کارروائی اس وقت تک کے لیے معطل کر رہے ہیں جب تک کہ یوکرین میں روس کا 'اسپیشل آپریشن' بند نہیں ہو جاتا۔

تحقیقی رپورٹنگ کرنے والے اخبار نے کہا ہے کہ اس پیر کو مواصلات کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے، 'روسکومانزر' نے روزنامہ کی رپورٹنگ پر اعتراض کیا تھا، جس کے بعد کارروائی روکنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

قارئین کے لیے ایک علیحدہ پیغام میں مرادوف اور ان کے رپورٹروں نے کہا ہے کہ روزنامہ کی اشاعت کو روکنے کا کام انتہائی مشکل لیکن ضروری تھا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ''کوئی اور چارہ نہیں ہے۔ میرے لیے، اور مجھے پتا ہے کہ آپ بھی یہی کہیں گے کہ یہ بہت ہی نامناسب اور مشکل فیصلہ ہے''۔

19:55 28.3.2022

یوکرینی عوام کی مدد پر یوکرینی خاتون اول کا اظہار تشکر

یوکرین کی خاتون اول الینا زیلنسکا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے ان سب ملکوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے روسی حملے کے بعد یوکرین کے عوام کو مدد فراہم کی ہے۔

یہ ویڈیو پیر کے دن یوکرین کی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں متعدد ملکوں کی خواتین اول کے پیغامات کو شامل کیا گیا ہے جو انھوں نے حالیہ ہفتوں کے دوران یوکرین کی حمایت میں جاری کیے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG