پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں منگل کی صبح فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 126 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ حملے میں ایک سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پشاور میں اسکول پر حملہ، فضا سوگوار

1
پشاور میں منگل کی صبح فوج کے زیر انتظام ایک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 126 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

2
خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک نے بتایا کہ’فرنٹیئر کور‘ کی وردی میں ملبوس آٹھ سے دس دہشت گرد اسکول میں داخل ہوئے۔

3
حملے میں ایک سو سے زائد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

4
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کے دستے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔