اسرائیل کے سابق صدر اور وزیراعظم شمعون پیریز انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔ دو ہفتے قبل انھیں فالج کے حملے کے باعث تل ہوشومیر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کی یادگار تصاویر

1
وہ اسرائیلی پارلیمان کے سب سے طویل عرصے یعنی تقریباً 48 سال تک رکن بھی رہے۔

2
امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے شمعون پیریز کو میڈل آف فریڈیم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

3
وہ پہلی مرتبہ 23 سال کی عمر میں سیاست اور سفارتکاری کے شعبے میں آئے سوئٹزرلینڈ میں صیہونی کانگریس میں تعینات ہوئے۔

4
پیریز نے اسرائیل کے تقریباً سب ہی بڑے عہدوں پر خدمات انجام دیں جن میں دو بار وزارت عظمیٰ، ایک بار صدر، وزارت دفاع اور خارجہ کا قلمدان بھی سنبھالا۔