دنیا کے کئی ممالک میں جمعے کو عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ اِن ملکوں میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر تمام خلیجی ریاستیں، یورپ، امریکہ، کینیڈا، انڈونیشیا، ملائیشیا، جاپان اور افغانستان شامل ہیں۔ اس بار عید کے موقع پر کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے عید کا دن گزارا جا رہا ہے۔ گلیوں اور تنگ مقامات پر نمازِ عید کے اجتماعات بھی نہیں ہوئے جب کہ نمازیوں نے فیس ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔
دنیا کے مختلف ملکوں میں عید الاضحیٰ

5
افغان دارالحکومت کابل میں نماز عید شہر بھر کی چھوٹی بڑی مساجد میں ادا کی گئی۔ دوسری جانب افغان طالبان نے عید کے تین دنوں میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق عید کے تین دنوں کے دوران تمام پر تشدد کارروائیاں بھی نہیں ہوں گی۔

6
انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں نمازِ عید کا سب سے بڑا اجتماع 'جامع مسجد سینٹرل جاوا' میں ہوا جس میں خواتین اور مرد دونوں نے نمازِ عید ادا کی۔

7
انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے سبب نمازیوں کو انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا تھا جن میں ماسک اور دستانے پہننا بھی شامل تھا۔ مسجد میں داخلے سے قبل تمام نمازیوں کا جسمانی ٹمپریچر بھی نوٹ کیا گیا۔

8
روس کے دارالحکومت ماسکو کی جامع مسجد میں نماز کی غرض سے آنے والے افراد نے بھی ماسک پہن کر نماز عید ادا کی جب کہ امام مسجد کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا گیا تھا۔