پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آج کل فصلوں کی کٹائی کا موسم ہے۔ گندم کی کٹائی تقریباً مکمل ہو چکی ہے جب کہ وسطی پنجاب میں مکئی کی فصل کاٹی جا رہی ہے۔ فصلوں کی کٹائی کے عمل میں خواتین بھی مردوں کا ساتھ دیتی ہیں۔
پنجاب میں فصلوں کی کٹائی کا موسم

5
پاکستان میں مکئی بھی بڑے پیمانے پر کاشت کی جاتی ہے۔ یہ پاکستان کی اہم فصلوں میں سے ایک ہے۔

6
مکئی پاکستان میں خریف کی اہم فصل سمجھی جاتی ہے۔ اس کی پیداوار باقی فصلوں کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔

7
مکئی کا زیادہ تر استعمال جانوروں کی خوارک میں ہوتا ہے۔ اس فصل کی فی ایکٹر پیداوار گندم اور چاول کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

8
وسطی پنجاب کے بعض اضلاع میں رواں سال بارشوں کے باعث گندم کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ لہذٰا کاشت کار پرامید ہیں کہ مکئی کی فصل ان کے لیے فائدے مند ثابت ہو گی۔