بہار کا موسم آتے ہی لاہور کی سڑکوں پر لگے پودے رنگ برنگے پھولوں سے سج گئے ہیں۔ لیکن ان پھولوں کی خوشبوؤں کو محسوس کرنے والا کوئی نہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب اپنے گھروں میں قید ہیں اور لاہور کی سڑکوں پر سناٹا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ پھول بھی اداس ہیں اور اپنی دیکھ بھال کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔
کرونا وائرس سے موسم بہار کے پھول بھی اداس

13
کرونا وائرس سے آگاہی کے لیے ضلعی حکومت کی طرف سے مال روڈ پر مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

14
لاہور کی اکثر سڑکوں پر فیس ماسک فروخت کرنے والے بھی موجود ہیں۔