بہار کا موسم آتے ہی لاہور کی سڑکوں پر لگے پودے رنگ برنگے پھولوں سے سج گئے ہیں۔ لیکن ان پھولوں کی خوشبوؤں کو محسوس کرنے والا کوئی نہیں۔ کرونا وائرس کے باعث سب اپنے گھروں میں قید ہیں اور لاہور کی سڑکوں پر سناٹا ہے۔ یوں لگتا ہے کہ یہ پھول بھی اداس ہیں اور اپنی دیکھ بھال کرنے والوں کی راہ تک رہے ہیں۔
کرونا وائرس سے موسم بہار کے پھول بھی اداس

5
مین بلیوارڈ پر رکھے گئے اسٹینڈز پر ہر موسم کے حساب سے الگ پودے لگائے جاتے ہیں۔

6
لاہور کے علاقے گلبرگ میں سڑک کنارے رکھے گئے گملوں میں خوبصورت پھول کھلے ہوئے ہیں۔

7
کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جاری لاک ڈاؤن میں لاہور کا چڑیا گھر بھی بند ہے جب کہ باہر لگے پھول اپنا حسین جلوہ دکھا رہے ہیں۔

8
لاہور کا مال روڈ جس کے درمیان میں موسم بہار کی مناسبت سے پودے لگائے گئے ہیں۔